?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے نوبیل انعام یافتہ کارکن ملالہ یوسف زئی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان، افغانستان میں خواتین کی تعلیم و ترقی کے لیے اپنی حمایت جاری رکھا گا۔ریڈیو پاکستان کے مطابق افغانستان میں طالبان کی جانب سے صدارتی محل کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد نوبیل انعام یافتہ کارکن ملالہ یوسف زئی نے وفاقی وزیر اطلاعات سے فون پر گفتگو کی۔
نوبیل انعام یافتہ کارکن سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغان خواتین سمیت بچوں اور مہاجرین کی تعلیم کی حمایت کو جاری رکھے گا۔
وفاقی وزیر نے ملالہ یوسف زئی کو بتایا کہ پہلے ہی پاکستان میں 6 ہزار افغان بچے زیر تعلیم ہے اور اب بھی ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔گفتگو کے دوران سماجی رہنما نے وفاقی وزیر کو افغانستان میں خواتین اور بچوں کے حقوق سے متعلق عالمی تشویش سے آگاہ کیا۔
ساتھ ہی ملالہ یوسف زئی نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ پاکستان کو افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور فلاح و بہبود کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں افغانستان میں طالبان کے کنٹرول پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا اور خواتین، بچوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار کیا۔
ملالہ یوسف زئی نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’ہم سب بے بسی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں کہ طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا ہے‘ ۔
انہوں نے طالبان کے کنٹرول کے بعد خواتین، بچوں، اقلیتوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دنیا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ افغانستان میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔


مشہور خبریں۔
سنی اتحاد کا الیکشن کمیشن سے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ
?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین محمد حامد رضا
اپریل
صیہونی منصوبہ کے خطرات؛ مغربی کنارہ 200 حصوں میں تقسیم
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں کے مقبوضہ یروشلم میں توسیع اور فلسطینیوں کے
دسمبر
سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی: وزیرخارجہ
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی
جولائی
یوکرین ہمارے ہتھیاروں سے روس پر حملہ نہ کرے:جرمنی
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر نے کہا کہ برلن کے لیے یہ اہم ہے
مئی
بائیڈن حکومت کے نزدیک سعودی عرب اچھا بھی ہے برا بھی
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:جب جو بائیڈن ریاستہائے متحدہ کے صدر بنے تو انھوں نے
اکتوبر
اسلاموفوبیا کے خلاف وزیر اعظم کی تقاریر پر مبنی ویڈیو ریلیز ہوگئی
?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلاموفوبیا کے خلاف وزیر اعظم کی تقاریر پر
جنوری
برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی پر عوام کے162 ملین پاؤنڈ خرچ:لندن کی سرکاری رپورٹ
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی پر 162 ملین پاؤنڈ خرچ ہوئے
مئی
سعودی اتحاد کے ہاتھوں اب تک 3000 سے زائد یمنی بچے شہید
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ سعودی اتحاد کی جنگ میں
جون