پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر قبضوں اور حدید ویلفیئر ٹرسٹ کے انضمام میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر قبضوں، واجبات کی عدم وصولی اور حدید ویلفیئر ٹرسٹ کے انضمام سے متعلق سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، چیئرمین کمیٹی نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے معاملہ استحقاق کمیٹی، وزیراعظم اور ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا،چئیرمین این ڈی ایم اے نے بھی شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

آڈٹ حکام نے بتایا کہ اسٹیل ملز کی زمین پر قبضے اور نجی افراد کو 194 ایکڑ الاٹمنٹ کے معاملات پر انکوائریاں جاری ہیں جبکہ کنٹری کلب اور این ٹی ڈی سی سے اربوں روپے واجبات کی ریکوری نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھے۔

چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ غلط بیانی کرنے والوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا، معاملہ استحقاق کمیٹی اور وزیراعظم کو بھی بھیجا جائے گا، سیکریٹری صنعت و پیداوار نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کے خلاف ڈسپلنری کارروائی اور ریکوری کی جائے گی۔

حدید ویلفیئر ٹرسٹ کے انضمام سے قومی خزانے کو 16 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا اور 343 ملازمین اسٹیل ملز کے پے رول پر منتقل کیے گئے، کمیٹی نے معاملہ مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے سپرد کر دیا۔

اجلاس میں سیلابی فنڈز اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی، حکام نے بتایا کہ دنیا سے پاکستان کو 10.98 ارب ڈالر کے وعدے ہوئے، جن میں زیادہ تر قرضے شامل ہیں، جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کے لیے اب تک 2.7 ارب ڈالر کی فنڈنگ ملی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو خبردار کیا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے قومی سلامتی کا مسئلہ بنتی جا رہی ہے، آئندہ سال بارشوں اور سیلاب کی شدت 22 فیصد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شمالی علاقوں میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں، چترال اور اسکردو زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں، جبکہ گلیشیئر مکمل پگھلنے کے بعد خشک سالی، فوڈ سیکیورٹی اور پانی کے بحران کا خطرہ بڑھ جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کو نیشنل سیکیورٹی کے مسئلے کے طور پر لینا ہوگا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پاکستان میں 7500 سے زائد گلیشیئر موجود ہیں جو شمالی علاقوں میں تیزی سے پگھل رہے ہیں، جبکہ چترال اورا سکردو مستقبل میں زیادہ خطرناک علاقے بن سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو موسمیاتی تبدیلی سے سالانہ 4 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، اس لیے 2025 میں گلیشیئر کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، چئیرمین نے مزید کہا کہ بڑھتی آبادی کی وجہ سے لوگ دریاؤں کے کناروں اور خطرناک علاقوں میں رہائش اختیار کر رہے ہیں، جو مستقبل میں بڑے سانحات کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیارئے ستلج کے اطراف سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 2100 ٹن امدادی سامان متاثرہ علاقوں کو فراہم کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں امریکہ کے خلاف مظاہرے

?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:ترک عوام امریکی فوج کے راڈار اڈے کورہ جیک کے سامنے

فیس بک جیسی سوشل میڈیا سائٹس فون کے مائیک پر آپ کی باتیں سنتی ہیں؟ نئی رپورٹ میں اہم انکشاف

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کوئی چیز خریدنے کی

اکستان کے مسائل عارضی ہیں اور انہیں زبردستی حل کیا جارہا ہے:اسٹیٹ بینک آف پاکستان

?️ 1 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ نے کہا

ٹرمپ نے کیا اپنی احماقت کا اعتراف

?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب پرانے دن

الاقصیٰ طوفان کے آئینے میں مزاحمت کا محور

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: خطے میں مزاحمت کا محور اپنی ابتدا سے فلسطین کے

بائیڈن کے قافلے پر حملہ

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک نامعلوم ڈرائیور نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اپنی

عام انتخابات کی تاریخ دیں، ورنہ اسی ماہ اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، عمران خان

?️ 3 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان

کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو 3 عجیب و غریب شرائط کے ساتھ تسلیم کر لیا

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے