?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، کاروبار کے دوران 1776 پوائنٹس اضافے سے بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا، وزیراعظم نے اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی حد عبور کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔[
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی ویب سائٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا، صبح 10 بجکر 31 منٹ پر بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 1776 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 56 ہزار 54 پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔
تاہم کچھ دیر معمولی کمی سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ55 ہزار کی سطح پر آگیا اور دن بھر معمولی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، دوپہر 2 بجکر 44 منٹ پر انڈیکس 1526 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 55 ہزار 803 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1810 پوائنٹس یا 1.17 فیصد بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 87 پر پہنچا، جو آخری کاروباری روز ایک لاکھ 54 ہزار 227 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج کے تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار اطمینان کیا ہے، وزیراعظم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے ملکی ترقی کا سفر معاشی ٹیم کی محنت کی وجہ سے جاری ہے، حال ہی میں چین کے نجی شعبے کے ساتھ پاکستان کی نجی کمپنیوں کے اربوں ڈالر کے معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے سے صنعتیں لگیں گی، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
شہباز گل ضمانت پر رہا
?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں
ستمبر
پورپی پارلیمنٹ نے بحرین کو لیا آڑے ہاتھوں
?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یوروپی پارلیمنٹ نے اکثریت سے
مارچ
لوگ جنگ بندی سے آگاہ رہیں: صنعاء
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
اگست
سعد الحریری فرانس ، امریکہ اور اسرائیل کے تباہ کن منظر نامے کی خدمت میں
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:لبنان میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کے لئے امریکہ ،
جولائی
خالی پیٹ اور بھوک سے مرنے والے بچوں کی تلخ کہانی
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیی حکومت کے ظالمانہ محاصرے کے سائے میں، گزشتہ کئی مہینوں
جولائی
پیپلزپارٹی کا فیصلوں میں اعتماد میں نہ لینے پر پھر حکومت چھوڑنے کا انتباہ
?️ 5 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی اہم حکومتی و انتظامی فیصلوں میں
جنوری
شب قدر کے موقع پر کشمیریوں کو جامع مسجد سرینگر عبادات سے روکنے پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت
?️ 28 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
پاکستانی وزیر اعظم نے اربعین کے موقع پر خصوصی پروازوں کا حکم دیا
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اربعین کے موقع پر، پاکستانی وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ
جولائی