?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قائمقام صدر اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا جب کہ سابق سینیٹر مشتاق کو اسرائیل کے چنگل سے چھڑوانے کے لیے اسحاق ڈار یورپ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
لاہور میں جی ٹی روڈ پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام صدر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد کی رہائی کے لئے قومی اسمبلی میں اسحٰق ڈار نے جو تقریر کی وہ سن لیں وہ یورپ سے رہائی کے لئے مسلسل رابطہ میں ہیں اور اسرائیل کے چنگل سے سابق سینیٹر کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اس لئے اس پر ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے، اسرائیل غزہ میں قتل عام کر رہا ہے، ہم نے اسرائیلی جنگ بندی اور اس کے غزہ سے نکلنے کی بات کی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل کی سیاست لوگوں کو سچی بات نہیں بتا رہی، سی-پیک ون ہو یا ٹو ہم نے سازشوں کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے لیکن اب بھی مسلسل سازش ہورہی ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان فلسطین کا مسئلہ حل کرنے لگے ہیں تو کہتے ہیں سازش ہو رہی ہے، سازش کرنے والی قوتوں کا حکومت اور افواج پاکستان بھی مقابلہ کرے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں افواج پاکستان کی تنصیبات پر حملہ اچھی بات نہیں، ان شہدا کے خون کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور جن لوگوں نے کشمیر میں فوج پولیس یا رینجرز پر حملہ کیا ہے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ آج ہمارے حلقہ کے ترقیاتی کام مکمل ہونے پر خوشی کا دن ہے، اگر نیت ٹھیک ہو تو سب کچھ ہو سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ملک کیلئے آرمی چیف کو خط لکھوں گا، فوج اور عوام کو سامنے نہیں آنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی
?️ 18 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران
مئی
فلسطینی قیدیوں کو رہا کریں گے: صہیونی اہلکار
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: سی ان ان ٹیلی ویژن چینل نے ایک اسرائیلی اہلکار
جنوری
نیتن یاہو کا ایک نیا بیان
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر جنگ یوو گیلنٹ
اگست
یوکرین کی جنگ نے مغربیوں کی انسان دوستی کو ظاہر کیا
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے
جنوری
برکس اجلاس؛ شمالی دنیا کے خلاف جنوبی دنیا کا اتحاد
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے گزشتہ رات ایک
اکتوبر
کنیسٹ نے 3 سال بعد صیہونی حکومت کے پہلے بجٹ کی منظوری دی
?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونی ٹائمز کے مطابق گزشتہ رات کنیسٹ اسرائیلی پارلیمنٹ کے
نومبر
صدر عارف علوی نے ضمنی فنانس بل کی منظوری دے دی
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل
فروری
کیا اوجلان کو ترکی میں آزاد کیا جائے گا؟
?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: ان دنوں ترکی کے بعض اخبارات اور ذرائع ابلاغ میں عبداللہ
اپریل