پاکستان آئندہ ماہ روسی تیل کیلئے آرڈر دے گا، مصدق ملک

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ روسی خام تیل کا پہلا آرڈر دے گی جسے پاکستان پہنچنے میں تقریباً 4 ہفتے لگیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے گزشتہ برس اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ پڑوسی بھارت، ماسکو سے تیل خرید رہا ہے اور اسلام آباد کو بھی اس امکان کو تلاش کرنے کا حق حاصل ہے، کہا تھا کہ پاکستان روس سے رعایتی تیل خریدنے پر غور کر رہا ہے۔

اس کے بعد مصدق ملک تیل اور گیس کی سپلائی سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کے لیے ماسکو گئے تھے جس کے بعد حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل کی رعایتی خریداری کرے گی۔

رواں برس جنوری میں ایک روسی وفد معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت کرنے اسلام آباد پہنچا تھا۔

تین روزہ اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے مارچ کے اختتام تک ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے انشورنس، نقل و حمل اور ادائیگی کا طریقہ کار سمیت تمام تکنیکی مسائل کو حل کرنے کا فیصلہ کیا۔

بعد ازاں دونوں فریقین کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ’تکنیکی خصوصیات پر اتفاق رائے کے بعد تیل اور گیس کے تجارتی لین دین کا ڈھانچہ اس طرح بنایا جائے گا کہ اس کا دونوں ممالک کو باہمی اقتصادی فائدہ ہو‘۔

اس ضمن میں ہفتہ کی شب ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جرگہ‘ میں ایک انٹرویو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ روس کے ساتھ کئی معاہدے طے پاچکے ہیں اور پاکستان آئندہ ماہ آرڈر دے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاہم تیل کو پاکستان پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا، تقریباً 26 سے 27 دن، ساتھ ہی بتایا کہ تیل سمندر کے راستے ملک میں پہنچے گا۔

وزیر مملکت نے یہ بھی واضح کیا کہ روس نے حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کو اتنی ہی رعایت دے رہا ہے جتنا کوئی دوسرا پڑوسی ملک وصول کر رہا ہے۔

امیر اور غریب کے لیے گیس کے الگ الگ ٹیرف سے متعلق حکومتی فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ طریقہ کار وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے حکم پر وضع کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم نے ملک کو امیر اور غریب کی آبادی میں تقسیم کر دیا، اس لیے اگر کوئی غریب خاتون گیس کا ایک یونٹ استعمال کر رہی ہے تو وہ ایف-7 یا گلبرگ کی ایک خاتون جو ادا کر رہی ہے اس کے مقابلے میں ایک چوتھائی بل دے گی۔

مصدق ملک نے وضاحت کی کہ امیر اور غریب کے درمیان فرق گیس کے استعمال سے طے کیا جائے گا، جو کہ امیروں کے لیے یکساں رہے گا لیکن نومبر سے مارچ تک سردیوں میں غریبوں کے لیے کم ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 60 فیصد آبادی غریب ہے اور ان کے لیے ہم نے یا تو گیس کے نرخوں میں کمی کی ہے یا اسے ماضی کی طرح برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی معاملہ پیٹرولیم سبسڈی کا تھا، جسس کے تحت امیر پیٹرول کے لیے 300 روپے اور غریب اس کے لیے 200 روپے ادا کریں گے۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

🗓️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول

بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان

🗓️ 8 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے ایجںڈا میں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی بات نہیں

🗓️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا

🗓️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

امریکہ نے الجزیرہ چینل سے کیا مطالبہ کیا ہے؟

🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے اعلان کیا کہ اس ملک کے وزیر

ایکس پر ماہانہ فیس کے مزید دو آپشنز متعارف کرائے جانے کا امکان

🗓️ 9 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ماہانہ

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرکی صورتحال کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

🗓️ 18 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر

کورونا وائرس سے مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے

🗓️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک  بھر میں مزید 63 افراد کورونا وائرس جیسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے