?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستانی میڈیا نے بحیرہ عمان میں امریکا کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکر کی چوری میں ناکامی کو وسیع پیمانےپر رپوٹ کیا ہے جو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جرات مندانہ کارروائی کے بعد اسلامی ایران کے خلاف امریکہ کی بڑی شکست شمار ہوئی، ایرانی فورسز نے امریکی بحریہ کی آئل ٹینکر پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
ایکسپریس ٹریبیون نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے کل (بدھ کو) اعلان کیا کہ اس نے بحیرہ عمان میں اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل لے جانے والے ایک آئل ٹینکر کو چوری کرنے کی امریکی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایران کے سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، IRGC بحریہ کی بروقت اور مستند کارروائی سے، بحیرہ عمان میں ایرانی تیل کی چوری کے لیے امریکی بحریہ کی دہشت گردی کی کارروائی ناکام ہو گئی۔ٹریبیون نے دعویٰ کیا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات میں تعطل کے درمیان تہران اور واشنگٹن کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔
اسلام آباد شہر سے شائع ہونے والے انگریزی زبان کے اخبار ڈان نے بھی سرکاری ایرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہاIRGC بحریہ کی بروقت اور مستند کارروائی سے بحیرہ عمان میں ایرانی تیل چوری کرنے کا امریکی آپریشن ناکام ہو گیا۔
اردو زبان کے نیٹ ورک "دنیا نیوز” کی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی فورسز نے ایرانی ٹینکر کو قبضے میں لینے کی امریکی کارروائی کو ناکام بنا دیا اور امریکی افواج کی تیل چوری کی کوشش ناکام ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکیوں نے ٹینکر کو واپس لینے کی کوشش کی لیکن ایرانی بحریہ کے ہاتھوں انہیں دوسری بار شکست ہوئی۔نیوز نیٹ ورک اے، آر، وائی پاکستان نے رپورٹ کیاکہ امریکی ایرانی ٹینکر کو چوری کی کوشش کے بعد، پاسداران انقلاب نے فوری جوابی کارروائی کی اور ایرانی تیل چوری کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
اردو زبان کے نیٹ ورک نے مزید کہا کہ امریکہ بحیرہ عمان میں ایرانی ٹینکر کو قبضے میں لینے کی کوشش کر رہا تھا لیکن آئی آر جی سی کی بحریہ کی بروقت کارروائی نے اس اقدام کو کامیاب ہونے سے روک دیا۔ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی بروقت کارروائی سے بحیرہ عمان میں اسلامی جمہوریہ ایران کا تیل چوری کرنے کا امریکی بحریہ کا دہشت گردانہ آپریشن ناکام ہوگیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے لیے برازیلی صدر کا بیان ناقابل برداشت
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: برازیل اور صیہونی حکومت کے درمیان سفارتی تنازع تیسرے روز
فروری
منظم شیطانی مافیا(13) شام سعودی دہشت گردی کا مرکز
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:شام میں ہونے والی خانہ جنگی جس کے نتیجے میں کم
فروری
ایف آئی اے صحافیوں کے خلاف نوٹس فوری واپس لے، سپریم کورٹ کا حکم
?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں صحافیوں اور یوٹیوبرز کو وفاقی
جنوری
غزہ کی جنگ نے فلسطینیوں کو کیا دیا؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: قطر کی ثالثی میں غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں
دسمبر
پاکستان میں فلسطین کی حمایت میں سینکڑوں ڈاکٹروں کا مارچ
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت
دسمبر
سابق جاپانی صدر کے قاتل کے اعترافات
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:جاپانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سابق جاپانی وزیر اعظم
جولائی
ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے:صدر مملکت
?️ 12 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر
جولائی
جنگ میں تقریباً 3000 یوکرائنی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں: زیلنسکی
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے
اپریل