?️
لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے کہا کہ پاکستانی قوم آج ایک متحد قوم ہے اور سیسہ پلائی دیوار ہے، ہم ہندوستانی تسلط یا بدمعاشی برداشت نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے الہ آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو گی تو مودی اس قوم کا بال بھی بیکا نہیں کر پائے گا، پہلگام واقعہ ہندوستان کی انٹیلی جنس، آرمی اور سکیورٹی اداروں کی نااہلی تھی۔
ذرائع کے مطابق ملک احمد خاں نے کہا کہ مودی کی شدت پسندی کا ثبوت یہ بھی ہے کہ پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ لگا ہوا ہے، مودی کی سوچ ہٹلر سے ملتی ہے، پوری دنیا سے تحقیقات کے ایکسپرٹ سے پہلگام کی تحقیق کی پیش کش کی گئی اس کے بدلہ میں سندھ طاس معاہدہ معطل کیا گیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ 80 فیصد پانی پاکستان کا حق ہے، کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مودی دو ملکوں کے مابین ہونے والے معاہدوں کو نہیں مانتا، جو معاہدے 65ء اور 71ء کی جنگ میں نہیں ٹوٹے یہ ان کو توڑنے کی دھمکیا دیتا ہے۔
ملک احمد خاں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ثبوت مانگا تو ہماری درسگاہوں کو نشانہ بنایا گیا، معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان کے شاہینوں نے معرکہ حق میں جس بہادری کا ثبوت دیا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔


مشہور خبریں۔
مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی ضرورت ہے۔ احسن اقبال
?️ 11 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے
فروری
پاکستان میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی
?️ 5 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) دنیا کے اکثر ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس
جنوری
چیئرمین پی ٹی آئی میڈیا انٹرویوز میں جعلی خبروں کے ذریعے گمراہ کن معلومات پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم
?️ 5 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم پر
جون
عراق کے شہر دوہوک میں ترک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: آج صبح اتوار، 24 جولائی کوعراقی میڈیا ذرائع نے اطلاع
جولائی
وفاقی وزراء کی تنخواہیں صدارتی آرڈینینس کے ذریعے مزید بڑھا دی گئیں
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزراء کی تنخواہیں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے
مئی
غزہ میں بھوک سے مرنے والوں کی ہولناک صورتحال
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قبضہ کاروں کی جانب سے
مئی
ہم ایک ساتھ 500 فضائی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:ایرانی سپریم لیڈر کے دفاعی امور کے مشیر کا کہنا ہے
جون
سندھ کی جامعات کے ڈائریکٹر فنانس کی تنخواہوں میں اضافہ، تنخواہ 4لاکھ48ہزارتک پہنچ گئی
?️ 28 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ ہائر
اگست