?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی وفد نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستانی عوام آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے منتظر ہیں، انہیں فول پروف سکیورٹی دی جائے گی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹیم کی فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی سکیورٹی کے تمام انتظامات کرلیے سندھ اور پنجاب حکومت کا سکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اُمید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ ٹیم بھیجنے کے اعلان پر آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں،پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے تین رکنی سیکیورٹی وفد نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویڑن مقصود احمد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران بریفنگ لی۔
وفد میں بنجامن کارل اولیور، گرینڈن جیرارڈ اور سٹورٹ اینڈریو بیلی شامل ہیں۔ اجلاس میں آسٹریلین سیکیورٹی وفد، پی سی بی اور رینجرز حکام، کمانڈنٹ ایس ایس یو اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ڈی آئی جی سیکیورٹی نے وفد کو آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان اور خاص طور پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچز سے متعلق کیے گئے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا جبکہ کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی نے تفصیلی بریفنگ دی۔
مشہور خبریں۔
فخرِ عالم نے حیدر علی کی کامیابی کو بہت بڑی کامیاب قرار دیا
?️ 3 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے حیدر
ستمبر
مقبوضہ علاقوں کے راستے کھولنے کے دعوے جھوٹے
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: قریب تین ماہ سے مقبوضہ فلسطین کی طرف سے غزہ
مئی
وزیر اعظم کا ڈی آئی خان میں سیلاب زدگان کے کیمپوں کا دورہ
?️ 4 اگست 2022ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اگست
چینی ہیکر امریکہ کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ ایف بی آئی کے سربراہ کی زبانی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ نے
فروری
کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں سعودی عرب کی ناکامی
?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: بلومبرگ نیوز نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے
اپریل
وزیراعظم کا نوشہرہ کی صورتحال کا جائزہ
?️ 29 اگست 2022نوشہرہ: (سچ خبریں)دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی سطح
اگست
46 فیصد امریکیوں ٹرمپ کی کارکردگی سے ناخوش
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: Reuters Ipsos کے ایک نئے پول سے پتہ چلتا ہے
جنوری
پنجاب میں 60 دن کے لئے رینجرز طلب کر لئے
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید
اکتوبر