🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ نے عالمی برادری سے تنازع کشمیر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اسے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں ’بنیادی مسئلہ‘ قرار دے دیا۔
فوکس نیوز ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی لگیسی کا اہم حصہ بن سکتا ہے کہ وہ اس صورت حال کا عارضی نہیں مستقل حل نکالیں، اور اصل مسئلہ کشمیر کے تنازع کو حل کریں۔
سفیر نے کہا کہ یہ 2 جوہری ممالک کا معاملہ ہے۔
واضح رہے کہ اسی طرح 2 روز قبل پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ’نیوز ویک‘ سے گفتگو میں امریکی صدر سے کشیدگی کم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک صدر کے لیے اپنی انتظامیہ کے دوران دنیا میں امن کے لیے کھڑے ہونا’ ایک واضح مقصد ہے، اس وقت دنیا میں مسئلہ کشمیر سے بڑا کوئی دوسرا مسئلہ نہیں۔
فوکس نیوز کو اپنے انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے تنازع کا پائیدار حل تلاش کرنے میں مدد کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے جب حالات اس سطح پر پہنچے یا کشیدگی بڑھی، تو بین الاقوامی برادری نے اس صورت حال کی طرف توجہ دی، لیکن اس سے پہلے کہ کشیدگی مکمل طور پر ختم ہو، برادری نے اپنی توجہ ہٹا لی۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر ہونے والی دیگر صورتحال کے پیش نظر ایسا وقت آ چکا ہے کہ اس مسئلے کا عارضی نہیں بلکہ مستقل حل نکالا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مس ایڈوینچر جوہری تصادم کا سبب بن سکتا ہے، اور اتنے گنجان آباد علاقے میں یہ یقینی طور پر مناسب نہیں ہے۔
پاکستانی سفیر نے زور دے کر کہا کہ ہم ایک پُرامن پڑوسی چاہتے ہیں، مزید کہا کہ پاکستان خطے میں کسی بھی عدم استحکام کی خواہش نہیں رکھتا۔
تاہم، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کسی بھی صورت میں کمزوری نہیں سمجھنی چاہیے، ہم عزت کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رضوان سعید شیخ نے پہلگام حملے کے حوالے سے بھارت کے ردعمل کو خطرناک طور پر جلد بازی میں اٹھایا جانے والا اشتعال انگیز قدم قرار دیا۔
امریکا میں پاکستانی سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے پہلگام حملے کی ’غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات‘ کرانے کی پیشکش کو دہرایا، انہوں نے نشاندہی کی کہ تحقیقاتی پیشکش اور پاکستان کی جانب سے حملے کے حوالے سے شواہد کے مطالبے پر کوئی جواب نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے چند منٹوں کے اندر ہی بھارت نے پاکستان پر الزامات لگانا شروع کر دیے، اور نوٹ کیا کہ تحقیقاتی رپورٹ حملے کے صرف 10 منٹ بعد پیش کی گئی، حالانکہ واقعہ کے مقام کے قریب زمین انتہائی دشوار گزار اور پہاڑی ہے۔
بھارت کے الزامات کے بارے میں، جس میں پاکستان یا کسی بھی ادارے کا براہ راست نام نہیں لیا گیا، رضوان سعید شیخ نے بتایا کہ مشتبہ افراد بھارتی شہری ہیں جن کے گھروں کی تلاشی لی جا چکی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انتظامی ناکامیوں کو حل کرنے کے بجائے اپنی سرحدوں سے باہر کیوں دیکھ رہا ہے؟ انہوں نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں پالیسیوں پر تنقید کی، جس میں وہاں غیر مقامی افراد کی مبینہ آبادکاری بھی شامل ہیں۔
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر بات کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام انتہائی غیر قانونی ہے، یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جو پاک۔بھارت جنگوں کے درمیان بھی برقرار رہا ہے۔
واضح رہے کہ یکم مئی کو امریکا میں پاکستان کے سفیر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مہلک حملے کے بعد ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے میں مدد کریں۔
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ’نیوز ویک‘ سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایک صدر کے لیے اپنی انتظامیہ کے دوران دنیا میں امن کے لیے کھڑے ہونا’ ایک واضح مقصد ہے، اس وقت دنیا میں مسئلہ کشمیر سے بڑا کوئی دوسرا مسئلہ نہیں۔
سفیر رضوان سعید شیخ نے مزید کہا تھا کہ ’اگر ہمارے پاس ایک ایسا صدر ہے، جو دنیا میں امن کے لیے ایک واضح مقصد کے طور پر کھڑا ہے، اور ایک امن ساز اپنی لیگیسی قائم کرنے کا خواہاں ہے، اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ جنگوں اور تنازعات کو ختم کرانے میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ کشمیر سے زیادہ اہم اور نمایاں مسئلہ کوئی اور نہیں ہو سکتا، خاص طور پر اس وقت جب دونوں ممالک جوہری قوت کے حامل ہوں‘۔
مشہور خبریں۔
بانی پی ٹی ائی کے خلاف عدت میں نکاح کیس کی سماعت ملتوی
🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی
جون
صیہونیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کی ایک اور کامیابی
🗓️ 16 جون 2021سچ خبریں:حماس کے ایک ترجمان نے زور دے کر کہا کہ صہیونیوں
جون
اسرائیل کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے: محمود عباس
🗓️ 12 جون 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ہفتے کی شام
جون
آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا، چیئرمین پی ٹی آئی
🗓️ 11 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر
جنوری
امریکی غاصبوں کے ہاتھوں شام کے تیل وسائل کی چوری کا سلسلہ جاری
🗓️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابض افواج کے
جولائی
پرویز الہیٰ کو کرپشن کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے پر اپیل پر ایڈوکیٹ جنرل سے معاونت طلب
🗓️ 25 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں
اکتوبر
غزہ جنگ اور تل ابیب کے خلاف 3 وجودی خطرات
🗓️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنی جعلی اور فرضی نوعیت کی وجہ سے
جنوری
اس ماہ کے آخر تک آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے معاشی استحکام آئے گا، مفتاح اسمٰعیل
🗓️ 10 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ
اگست