?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی عرب نے پاکستانی حج مشن کو سر فہرست قرار دیتے ہوئے ایکسلینسی ایوارڈ سے نواز دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ سعودی عرب نے 88 ہزار 300 سرکاری حجاج سمیت 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی کی۔
حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستان کو ایکسلینسی ایوارڈ سے نوازا، پاکستانی حج مشن ایوارڈ حاصل کرنے والے سات ممالک میں سرفہرست رہا، رواں سال عازمین حج کو عالمی معیار کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں، پاک بھارت کشیدگی کے باعث حج فلائٹ آپریشن متاثر ہوا لیکن وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے کے تعاون سے تمام عازمین کی روانگی یقینی بنائی، گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال حاجیوں کی شکایات میں 72 فیصد کمی دیکھی گئی جو وزارت کے بہتر انتظامات کا ثبوت ہے، سعودی حکومت کے تعاون سے حج کا مقدس فریضہ کامیابی سے مکمل ہوا جس پر تمام پاکستانی حجاج کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منیٰ میں ایئر کنڈیشنڈ خیمے، صوفہ کم بیڈ، معیاری کھانا، تازہ پھل اور ٹھنڈا پانی فراہم کیا گیا، مکہ مکرمہ میں 186 عمارتیں کرائے پر حاصل کی گئیں جن میں پہلی مرتبہ فیملی رومز بھی فراہم کیے گئے اور مدینہ منورہ میں تمام حجاج کو مسجد نبوی ﷺ کے قریب تھری اور فائیو سٹار رہائش دی گئی اس کے علاوہ ریاض الجنہ کی زیارت بھی یقینی بنائی گئی، 88 ہزار سے زائد عازمین کو 16 گھنٹے طویل ٹرانسپورٹ آپریشن کے تحت منیٰ پہنچایا گیا، 73 فیصد عازمین کو ٹرین جبکہ 27 فیصد کو ایئرکنڈیشنڈ بسوں کے ذریعے مشاعر میں منتقل کیا گیا اور 56 فیصد حجاج کو پرانے منیٰ اور 44 فیصد کو نئے منیٰ میں رہائش دی گئی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ عازمین کو طبی سہولیات اور معاونت کےلیے 400 ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم تعینات کی گئی، 1 ہزار 050 معاونین نے ائیرپورٹ، ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے کی تقسیم میں مدد فراہم کی، عرفات میں بیمار حجاج کے لیے خصوصی خیمہ قائم کیا گیا اور 72 بیمار حجاج کو ایمبولینس کے ذریعے حج کروایا گیا، مکہ میں 22 اور مدینہ میں 13 کیٹرنگ کمپنیوں کو پیپرا رولز کے تحت منتخب کیا گیا اور کھانے کے لیے پاکستانی شیف اور باورچیوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل نے میڈیا وار کے لیے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 8 ستمبر 2025اسرائیل نے میڈیا وار کے لیے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ
ستمبر
الازہر: ایران اسرائیل جنگ صہیونی دہشت گردی اور اس کے ڈیجیٹل ٹولز کے ارتقا کو ظاہر کرتی ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: مصر کے الازہر انسٹی ٹیوٹ کے انسداد انتہا پسندی کے
جولائی
ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 32.89 فیصد تک جا پہنچی
?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ قلیل مدتی
مارچ
ویکسین مکمل ہونے تک پابندیاں رہیں گی:فیصل سلطان
?️ 5 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں
جون
نیتن یاہو ہٹلر سے بدتر ہے: اردگان
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہر کوئی
دسمبر
اردوغان کی الجولانی کے دہشت گردوں کی حمایت، شام میں قتل عام پر خاموشی
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام میں جاری
مارچ
حماس نے شروع ہی میں غزہ کی فوج کو مار گرایا
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی فوج نے 7 اکتوبر کے آپریشن کے حوالے سے
مارچ
شبلی فراز کا صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر حربہ استعمال کرنے کا اعلان
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ایک اہم
مارچ