پاکستان، چین اور امریکا سے 20 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے حصول کا خواہاں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہےکہ پاکستان چین اور امریکا سے 20 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس (دونوں ملکوں سے 10، 10 ہزار) حاصل کرنے کا خواہاں ہے اور ساتھ ہی ملک کی جامعات کی عالمی معیار کے مطابق درجہ بندی کے لیے کثیر معیاری فریم ورک تیار کر رہا ہے، تاکہ علم پر مبنی ترقی کے لیے مضبوط انسانی وسائل کی بنیاد رکھی جا سکے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماہانہ ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ اکتوبر 2025 کے اجرا کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پاکستانی جامعات کی عالمی طرز پر درجہ بندی کے لیے 7 نکاتی فریم ورک تیار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تقریباً 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، جسے علمی بنیاد پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، ساتھ ہی آبادی میں اضافے کو بھی کنٹرول کرنا ضروری ہے، اگر آبادی پر قابو نہ پایا گیا تو 2047 میں، جب پاکستان اپنی 100ویں سالگرہ منائے گا، آبادی 38 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت، چین سے درخواست کر چکی ہے کہ وہ آئندہ 10 برسوں میں اپنے سرکردہ تعلیمی اداروں میں مصنوعی ذہانت، انجینئرنگ اور ابھرتے ہوئے سائنسی شعبوں میں 10 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس مختص کرے، تاکہ ملک کے پاس علم پر مبنی ترقی کے لیے مضبوط انسانی وسائل پیدا کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ امریکا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں سے بھی 10 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس حاصل کی جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں، مگر ملک موسمیاتی تبدیلیوں کا بڑا شکار رہا ہے، جیسا کہ 2022 اور 2025 کے دو مسلسل سیلابوں سے ظاہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے 2022 کے مقابلے میں کم نقصان ہوا، مگر 1988 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پنجاب کو اتنے تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ان سیلابوں کے باوجود، سرکاری اداروں خصوصاً این ڈی ایم اے کی زیرِ نگرانی بروقت انخلا، مربوط امدادی کارروائیوں اور پیشگی منصوبہ بندی نے اہم شعبوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھا، لوگوں کے روزگار کو محفوظ بنایا اور پائیدار معاشی بحالی کے لیے قوم کے عزم کو مضبوط کیا جس سے ملکی معیشت کی لچک ظاہر ہوتی ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب مشرق وسطیٰ کا منشیات کا مرکز:سی این این

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سی این این ٹی وی چینل نے سعودی عرب میں ایمفیٹامائن

دفاتر پر حملے ہوتے رہے تو پُرامن انتخابات کیسے ہوں گے؟ سعید غنی

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، جو بائیڈن نے پاکستان سے اہم مطالبہ کردیا

?️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے معاملے کو

شرم الشیخ اجلاس میں پشینیان کے ساتھ ٹرمپ کا توہین آمیز سلوک

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: شرم الشیخ میں مذاکرات کے لیے آرمینیائی وزیر اعظم کی

مغربی پٹی کو اسرائیل کے لیے جہنم بنا دو

?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک فتح کی فوجی ونگ نے اپنی افواج

بائیڈن نے روس کو اکسایا

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت

START معاہدے کے اختتام سے عالمی سلامتی کو خطرے 

?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں:جرمن اخبار اشٹوگارٹر ناخریشتن نے اپنی ایک رپورٹ میں اس

محمود خان نےپنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا

?️ 25 فروری 2022پشاور (سچ خبریں) ایک نئے سروے کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے