?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تاریخ میں پہلی بار امریکی کپاس کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے جس کی بنیادی وجہ مقامی فصل کی توقع سے کم پیداوار ہونا اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے معیار متاثر ہونا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ زراعت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ 92 ہزار بیلز (ہر ایک میں 160 کلوگرام) پاکستان بھیجی گئی ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں ویتنام دوسرے، ترکیہ تیسرے، سوئٹزرلینڈ چوتھے، میکسیکو پانچویں، چین چھٹے اور بھارت امریکی کپاس کا ساتواں سب سے بڑا خریدار ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان نے امریکا، برازیل اور دیگر ممالک سے کپاس کی 30 لاکھ سے 35 لاکھ بیلز کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
توقع ہے کہ پاکستانی ٹیکسٹائل ملیں اس سال اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 55 لاکھ بیلز درآمد کریں گی۔
کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے کہا ہے کہ مقامی سفید لنٹ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی وجہ سے ملز مالکان کو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے ٹیکس فری لنٹ درآمد کرنے کی حوصلہ افزائی ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپاس کے علاوہ دھاگے کی درآمد کو بھی سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جس سے مقامی کپاس کے شعبے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ اس اقدام سے مقامی فصل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور کپاس کے کاشتکاروں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
ان کا دعویٰ ہے کہ بھارتی دھاگے بھی دبئی کے راستے مقامی مارکیٹ میں اپنا راستہ بنا رہے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے 11 لاکھ 90 ہزار بیلز کی درآمد کے مقابلے میں ویتنام نے اب تک 9 لاکھ 60 ہزار بیلز، ترکیہ نے 6 لاکھ 70 ہزار بیلز، سوئٹزرلینڈ نے 6 لاکھ 50 ہزار بیلز، میکسیکو نے 5 لاکھ 90 ہزار بیلز، چین نے 5 لاکھ 20 ہزار بیلز اور بھارت نے امریکی کپاس کی صرف 2 لاکھ 58 ہزار بیلز خریدی ہیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کے خلاف نہ رکنے والی صیہونی جارحیت، عالمی برادری خاموش تماشائی
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے
جون
خان یونس پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے اور توپ خانے سے حملے
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس شہر کے
نومبر
عمران خان ملکی مفادات سے کھیلنے، آئین شکنی کرنے سے بھی نہیں ڈرتا، مریم اورنگزیب
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق
مارچ
اسلامی جہاد کے خوف سے تل ابیب کے حفاظتی اقدامات
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: صہیونی فوج نے اسلامی جہاد تحریک کے انتباہ کے بعد
اگست
صہیونی قصبہ کریات شمونہ ایک بھوت شہر بن چکا ہے
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے ایک سال سے
دسمبر
عراق کی سلامتی خطے کی سلامتی کا بنیادی ستون ہے:شاہ اردن
?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پیر کے روز اردن
نومبر
صیہونی رہنماؤں کا امریکہ پر شدید غصہ اور بے بسی!
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے فلسطینی باشندوں کے خلاف ایک انتہاپسند صہیونی
اپریل
مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں کےخلاف ہڑتال کے سبب صنعتی پیداوار جزوی طور پر متاثر
?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جماعت اسلامی کی جانب سے گزشتہ روز (ہفتے کو)
ستمبر