?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آذربائیجان نے باہمی تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔
باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ رات سے آپ کے عظیم ملک آئے ہیں اس وقت سے ہمیں خوشگوار سرپرائزز مل رہے ہیں، میرے بھائی نواز شریف نے کہا تھا کہ جب آپ باکو جائیں گے تو آپ کو بہترین شہر دیکھ کر بہت خوشی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی آذربائیجان کے لوگوں کے لیے بہترین خدمت کی وجہ سے آپ کے عظیم والد کی روح پُرسکون ہوگی، میں دوران سفر چیزوں کو مشاہدہ کر رہا تھا، یقین کریں کہ میں آپ کے وژن، محنت اور آپ کی لیڈرشپ سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد روانگی سے قبل مجھے آپ سے کچھ درخواستیں کرنی ہیں، آپ کے شہر کتنے صاف ستھرے ہیں، آپ کی سولڈ ویسٹ منیجمنٹ، اگرچہ لاہور میں بھی ہمارے پاس بہترین پروگرام ہے لیکن یہاں آنا بہت اچھا لگا۔
انہوں نے کہا کہ محترم صدر، آج ہماری آپ کے ساتھ بہترین مذاکرات ہوئے، میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے درمیان متعدد دو طرفہ اور کثیر الجہتی معاملات پر مکمل اتفاق رائے تھا، پاکستان اور آذربائیجان دو دوست ممالک ہیں، ہمارے تعلقات باہمی اعتماد اور خلوص مقصد اور باہمی احترام سے جڑے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ گوادر کے ذریعے قریبی ممالک کے ساتھ تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان میں شمسی توانائی کو فروغ دینے اور دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے خواہاں ہیں، ہم آذربائیجان کو پاکستانی چاول کی برآمد میں اضافہ چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آذربائیجان کی قومی ایئر لائن اسلام آباد کیلئے پروازیں شروع کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ آذربائیجان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، روس یوکرین تنازع کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ آذربائیجان کا دورہ کرکے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ صدر آذربائیجان کے وژن سے بہت متاثر ہیں، آذربائیجان سے تعلقات کے فروغ کو اہم سمجھتے ہیں، آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،
وزیراعظم نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے بھارتی ظلم کا شکار ہیں۔
انہوں نےبھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے تنازعہ پر آذربائیجان کی طرف سے ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کی تائید کو سراہا۔
وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ ملاقات میں باہمی تجارت میں اضافہ پر اتفاق ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں تعلیم، دفاع اور توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا، آذربائیجان کے صدر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے مشترکہ فوجی مشقوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ روسی زبان میں گفتگو کی، او ر مہمانوں اور میزبانوں کو خوشگوار سرپرائز دیا۔
مشہور خبریں۔
نیب نے پولیس اور رینجرز سے مددلینے کا فیصلہ کیا
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی
مارچ
روس نے میزائل حملے میں مغربی ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو تباہ کیا
?️ 27 اپریل 2022روس کی وزارت دفاع نے آج بدھ کو اعلان کیا کہ اس
اپریل
مراکش کا مجرم گانٹز کا استقبال ایک بہت بڑی غلطی ہے: حماس
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: صہیونی وزیر جنگ کے مغرب کے دورے کے بعد رباط
نومبر
فلسطینی مجاہدین کے پاس اسرائیلی قیدیوں کی تعداد
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: عزالدین قسام بریگیڈز کے ترجمان نے ایک اہم ویڈیو پیغام
اکتوبر
افغانستان میں داعش کو بڑھانے کے لیے امریکی کوششوں کا ایک نیا دور
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: امریکہ کی شکست اور افغانستان سے اس کے مکروہ انخلاء کے
اکتوبر
امام خامنہ ای کے بیانات میں "امریکی کرائے کے فوجیوں کو روندنے” کی وضاحت
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: قطر نے خاص طور پر امام خامنہ ای کے بیانات کی
دسمبر
فلسطینی مجاہدین صیہونیوں کو خوب سبق سکھا رہے ہیں
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے صیہونی حکومت کے ہتھیاروں
نومبر
بہائی ارتداد کے سلسلے مین اسلام کا موقف بدل نہیں سکتا
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: ملائیشیا کی المدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تقابلی دینی علوم
جنوری