🗓️
نوشہرہ: (سچ خبریں) سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جعلی ہے اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، عید کے بعد بھرپور احتجاج کریں گے، ہمارا صوبہ جنگ میں ہے، ہمیں صرف امن چاہیئے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے بم دھماکے کے واقعے پر بہت افسوس ہے، یہ واقعہ ہماری پالیسیوں کا نتیجہ ہے، اس وقت بھی وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو دبانے میں لگی ہوئی ہے ،پورے ملک میں امن وامان کیلئے پالیسی ہونی چاہیئے، افغان پالیسی پر کام ہونا چاہیئے۔
پارلیمنٹ جعلی ہے اور شفاف الیکشن ہونے چاہئیں۔ عید کے بعد بھرپور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ جنگ میں ہے، ہمیں صرف امن چاہیئے۔ اسی طرح اسد قیصر نے ٹویٹ میں کہا کہ امت مسلمہ خصوصاً تمام پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی آمد دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔
یہ بابرکت مہینہ رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ذریعہ ہے، جو ہمیں صبر، استقامت، برداشت اور ایثار کی عملی تربیت دیتا ہے۔
رمضان نہ صرف عبادات میں بہتری اور تقویٰ کے حصول کا مہینہ ہے بلکہ یہ غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کی مدد کا درس بھی دیتا ہے۔ اللہ ہم سب کی عبادات قبول فرمائے۔ آمین۔ دوسری جانب خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی سمیت سب کے تمام غیر قانونی مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی کا کہنا ہے کہ صوبے میں جس کے خلاف بھی غیر قانونی ایف آئی آرز ہیں، انہیں واپس لیا جائے گا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ہدایات دی ہیں کہ پورے صوبے کے غیر قانونی اور سیاسی مقدمات واپس لیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ جس کے خلاف بھی مقدمہ نہیں بنتا اسے واپس لیا جائے گا، صرف پی ٹی آئی ہی نہیں بلکہ سب کے غیر قانونی مقدمات واپس لیے جائیں گے، غیرقانونی مقدمات واپس لینے سے عدالتوں پر بھی بوجھ کم ہو جائے گا، اس لیے یہ بھی ضروری ہے کہ پراسیکیوٹرز میرٹ پر مقدمات دیکھیں اور جو مقدمہ نہیں بنتا اسے واپس لیں، پراسیکیوٹرز اپنے کام میں آزاد ہیں اور ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتا۔
بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ ماہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ عہدے سے مستعفی ہوئے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا ہسید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو بھجوایا، جس میں کوثر علی شاہ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا، سیاسی جماعت سے وابستگی کی بنیاد پر میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور قاضی انور ایڈووکیٹ کا شکریہ کرتا ہوں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ کی پوسٹ پر دونوں کا شکر گزار ہوں، بحیثیت وکیل اپنا پیشہ جاری رکھوں گا۔
ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ سید کوثر علی شاہ کا نام پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کیلئے فہرست میں شامل تھا تاہم کوثر علی شاہ کو پی ٹی آئی کی رکنیت نہ چھوڑنے پر ایڈیشنل جج نامزد نہیں کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این ون کی علامات سامنے آگئیں
🗓️ 5 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این
جنوری
صدر پیوٹین سے سستے تیل کی خریداری سے متلعق بات طے کر لی تھی
🗓️ 13 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے قوم سے
فروری
پی ٹی اے کا ٹک ٹاک سے بچوں کو دور رکھنے کیلئے اہم اقدامات کرنے کا اعلان
🗓️ 23 ستمبر 2021پشاور(سچ خبریں) پی ٹی اےنے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 18 سال سے
ستمبر
25 مئی کے پرتشدد واقعات میں رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے .فواد چوہدری
🗓️ 13 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر
اگست
قرآن مجید کی بے حرمتی کی وجی سے بنگلا دیش میں ہندو مسلم جھگڑے
🗓️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں: ہندوؤں کے مذہبی تہوار درگا پوجا کے دوران قرآن مجید
اکتوبر
بھارت کے ساتھ مذاکرات کرنے سے پہلے کشمیری قیادت سے بات چیت ہونی چاہیئے: صدر آزاد کشمیر
🗓️ 2 اپریل 2021مظفرآباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بھارت
اپریل
کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر پابندیوں کا عندیہ
🗓️ 15 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک
جولائی
سرچارج عائد کرنے سے گردشی قرضوں کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، چیئرمین نیپرا
🗓️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پانچ رکنی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور
مارچ