?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی شرائط اس قدر سخت تھیں کہ ان سے مذاکرات آگے نہ بڑھ سکے ٹی ٹی پی اگر لڑے گی تو اس سے لڑا جائے گا۔انہوں نے خود سیز فائر کی خلاف ورزی کی ، ٹی ٹی پی کی شرائط قبول نہیں کی جاسکتی۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان بن چکا ہے اور ملک میں ایسے ادارے موجود ہیں جو تمام چیزوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، افواج ، سویلین اور اینٹلی جنس اداروں نے ہزاروں جانوں کی قربانی دے کردہشت گردوں کوشکست دی ، ٹی ٹی پی کے خلاف بھی فورسز کو کامیابی حاصل ہورہی ہے ، صرف چند گروپ اِکا دُکا وارداتیں کررہے ہیں ، اسلام آباد میں مارے گئے 2 دہشت گردوں کا ٹی ٹی پی نے بھی اعتراف کیا ، داعش سے بات نہیں ہوئی اور بی این اے ایک چھوٹا سا گروپ ہے۔
ملکی سیاست پر گفتگو میں اشیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو حلف اٹھائے چند دن ہوئے تھے تو اپوزیشن نے ان کی جانے کی باتیں کرنا شروع کردیں ، عمران خان کہیں نہیں جا رہے ہیں ، اپوزیشن نے ٹریکٹر ٹرالی نہیں بلکہ ریڑھا ریڑھی نکالی ہے ، اگر اپوزیشن نے کوئی ایسی غلطی کی کہ جس سے جمہوری نقصان ہوا تو یہ ان کا نقصان ہوگا ، ایمرجنسی اور صدارتی نظام کا شور ہے اور ابھی تک یہ کابینہ میں زیر بحث نہیں آیا ، عمران خان کی خوش نصیبی ہے جو تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ، اللہ کو منظور ہوا تو عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی ریلی 23 مارچ سے 4 دن پہلے یا 4 دن بعد کرلے کیوں کہ 23 مارچ کو اوآئی سی کے لیڈرزپاکستان آرہے ہیں، 21 اور 22 مارچ سے اسلام آباد کی بعض سڑکیں بند ہوجائیں گی، 23 مارچ کی پریڈ میں او آئی سی کے لیڈرزبھی شریک ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
وینزویلا کے انتخابات میں مادورو کی جیت کی سرکاری تصدیق
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: وینزویلا کی نیشنل الیکشن کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا
اگست
کئی سالوں سے کشیدہ تعلقات کے بعد ابو ظہبی ولی عہد کی ترک صدر کے ساتھ گفتگو
?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:ابوظہبی اور انقرہ کے درمیان برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد
ستمبر
فیض حمید کا کورٹ مارشل اور 14 سال قید ہوگی۔ فیصل واوڈا کا پھر دعوی
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعوی
مئی
چار ہندوستانی افغانستان میں داعش میں شامل ہوتے ہوئے گرفتار
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:میڈیا نے رپورٹ کیا کہ گجرات ریاست کے انسداد دہشت گردی
جون
انتخابات کیلئے درکار فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن
?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم
اپریل
استقامت کی علامت بننے والی امریکی لڑکی
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:آج سے بیس سال قبل آج کے دن امریکہ کی سڑکوں
مارچ
نیتن یاہو کا ہآرتص کے انکشافات پر غصہ
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور جنگی
جون
جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا محرم کے حوالہ سے بھارتی حکام سے مطالبہ
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و
جولائی