ٹیکس پالیسی کا اختیار فنانس ڈویژن کو منتقل کردیا، وزیر خزانہ

?️

پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹیکس پالیسی کا اختیار فنانس ڈویژن کو منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور میں چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کا مقصد سہولتیں فراہم کرنا ہے، جتنی انسانی مداخلت کم ہوگی اتنی ہی کرپشن میں بھی کمی آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ایف بی آر پر عوام کا اعتماد بحال کیا جائے۔

کوشش ہے کہ ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت یقینی بنائی جائے، اس حوالے سے تمام اصلاحات آپ کے سامنے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں ایک بڑا اسٹرکچرل قدم لیا ہے، جس کے تحت ٹیکس پالیسی آفس کو ایف بی آر سے فنانس ڈویژن منتقل کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے کابینہ نے منظوری بھی دے دی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی میعشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے ٹیکس نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 24 کروڑ عوام کا ملک ہے،ایسا نہیں ہو سکتا کہ عوام ٹیکس اتھارٹی سے بات کرنے میں کترائیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، جو سب کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات لانے کا مقصد یہ ہے کہ ایف بی آر کی تمام تر توجہ ٹیکس وصولیوں پر ہو۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کاروباری شخصیات کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی سطح پر اپنے خرچے کم کر رہے ہیں اور رائٹ سائزنگ اسی کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اخراجات کم کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مشن پہلے ششماہی جائزے کے لیے اگلے ہفتے پاکستان آرہا ہے، امید ہے کہ وہ مطمئن ہو کر جائیں گے۔

انہوں نے معیشت کی ترقی کے لیے نجی طبقے کے کردار کو اہم قرار دیا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے ملک کے تاجروں اور کاروباری شخصیات سے تجاویز لے رہے ہیں، جن پر غور و فکر کریں گے۔

کاروباری شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھائیں، چاہے ایک فیصد ہی برآمدات کریں لیکن اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی سیکٹر میں اس سال 4 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہو گی۔

وزیرخزانہ کا معاشی خوشحالی کے حوالے سے کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی کے لیے ہر شعبے کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

جاپان کے ساتھ امریکہ کا ایک نیا معاہدہ

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پیر کو خبر دی ہے کہ

امریکہ کب تک صیہونی حکومت کو بچائے گا؟

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: حماس کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے بیانات

روبڑی کے نزدیک کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار متعدد افراد زخمی اور ہلاک

?️ 7 مارچ 2021سکھر(سچ خبریں) کراچی سے لاہور جانے والی ’کراچی ایکسپریس‘ کی منڈو ڈیرو

غزہ جنگ میں امریکہ کو مصر کی ضرورت کیوں ہے اور مصر کیوں نظر انداز کر رہا ہے؟امریکی اخبار کی زبانی

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سی آئی اے کے

امریکہ کی جانب سے بالٹک ریاستوں کو یوکرین کو ہتھیار بھیچنے کی اجازت

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:  واشنگٹن کے محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ اس نے

سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا

?️ 9 مئی 2025نارنگ منڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون

ریکوڈک ریفرنس میں سپریم کورٹ کا منصوبے پر باقاعدہ اتھارٹی اور حکومتی پالیسی بنانے کا مشورہ

?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو ریکوڈک

وزیر داخلہ نے نواز شریف کو اہم پیشکش دے دی

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ نوازشریف نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے