?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس حکام کو سزا دینے والے اداروں کے طور پر نہیں بلکہ ریاستی اداروں کے طور پر کام کرنا چاہیے جن کا مقصد وضاحت، شفافیت اور طریقہ کار کی درستگی کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو رہنمائی اور تعاون فراہم کرنا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور سیرین ایئر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے خلاف اسلام آباد ان لینڈ ریونیو (لیگل) کمشنر کی اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ ٹیکس نظام کی قانونی حیثیت بڑی حد تک اس بات پر منحصر ہے کہ آیا ٹیکس دہندگان کو صرف یہ سمجھ آتی ہے کہ ان پر ٹیکس واجب الادا ہے، بلکہ یہ بھی کہ اگر وہ اسے ادا نہ کریں تو اس کے نتائج کیا ہوں گے۔
جسٹس عائشہ ملک 3 رکنی بینچ کا حصہ تھیں، جس میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید بھی شامل تھے، بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 16 اپریل 2024 اور 24 جون 2024 کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کی۔
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹیکس سال 2020 کے لیے ان کے انکم ٹیکس ریٹرن کو 15 مارچ 2021 کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 122(5 اے) کے تحت ترمیم کر کے 2 ارب 90 کروڑ روپے کا ٹیکس واجب الادا قرار دیا گیا۔
اسی دن آرڈیننس کی دفعہ 137 (2) کے تحت نوٹس جاری کیا گیا، جواب دہندہ نے اس ترمیمی آرڈر کو کمشنر ان لینڈ ریونیو (اپیل) کے سامنے چیلنج کیا، جس کا فیصلہ 9 مارچ 2022 کو ہوا اور سہ پہر 3 بج کر 28 منٹ پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آن لائن پورٹل (آئی آر آئی ایس) پر اپ لوڈ کیا گیا۔
اسی دن آرڈیننس کی دفعہ 140 کے تحت فوری وصولی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا، جسے بعد میں ہائی کورٹ نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بینک اکاؤنٹس سے وصول کی گئی رقم کی واپسی کا حکم دیا۔
اسی طرح، سیرین ایئر پرائیویٹ لمیٹڈ کے لیے بھی ٹیکس سال 2020 میں دفعہ 161 اور 205 کے تحت کارروائی 31 مارچ 2022 کو مکمل ہوئی، اسی روز دفعہ 137 (2) کے تحت نوٹس جاری کیا گیا اور ایک ارب 80 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کا مطالبہ کیا گیا۔
جواب دہندہ نے اپیل دائر کی جس کا فیصلہ 11 مئی 2023 کو ہوا، اسی دن دفعہ 140 کے تحت بینکوں کو فوری وصولی کے نوٹس جاری کیے گئے، ان نوٹسز کو بھی سنگل بینچ نے کالعدم قرار دے دیا اور رقم کی واپسی کا حکم دیا۔
دونوں کمپنیوں نے آرڈیننس کی دفعہ 140 کے تحت جاری کیے گئے نوٹسز کو آئینی درخواستوں کے ذریعے چیلنج کیا جنہیں ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا، ڈویژن بینچ نے بھی سنگل بینچ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
اپنے فیصلے میں جسٹس عائشہ نے قرار دیا کہ دفعہ 140 اس وقت تک فوری جبر پر مبنی وصولی کی اجازت نہیں دیتی، جب تک کہ نوٹس میں ایک واضح تاریخ نہ دی جائے، یہ دفعہ واضح طور پر کہتی ہے کہ ٹیکس دہندہ کی جانب سے رقم رکھنے والے فریق کو مناسب نوٹس اور واجب الادا رقم ادا کرنے کی تاریخ دی جانی چاہیے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ دونوں مقدمات میں جاری کیے گئے نوٹسز قانون کے تقاضوں کی صریح خلاف ورزی تھے، چنانچہ سپریم کورٹ نے اپیلیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مداخلت کا کوئی جواز موجود نہیں۔
جسٹس عائشہ ملک نے مشاہدہ کیا کہ کمشنر کا طرز عمل دفعہ 140 کی قانونی شرائط پر پورا نہیں اُترتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس کی وصولی ’چھین لو اور چلے جاؤ‘ کا عمل نہیں ہو سکتی، حتیٰ کہ جبر پر مبنی اقدامات بھی ایک مناسب اور منصفانہ طریقہ کار کے مطابق ہونے چاہئیں۔
فاضل جج نے کہا کہ قانون کو یقینی بنانا صرف یہ نہیں کہ ٹیکس دہندہ جانتا ہو کہ اس پر ٹیکس واجب الادا ہے، بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ اسے واضح طور پر بتایا جائے کہ ٹیکس کب، کیسے اور کس بنیاد پر وصول کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
اداکارہ نرگس پر تشدد: ہوشربا انکشافات
?️ 3 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) اسٹیج اداکارہ و ماضی کی مقبول رقاصہ غزالہ عرف
نومبر
اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز بیان،یحیی السنوار کی لاش جلائی جائے
?️ 21 اکتوبر 2025اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز بیان،یحیی السنوار کی لاش جلائی جائے اسرائیلی
اکتوبر
اقتصادی سرگرمیوں کی آڑ میں جاسوسی؛ بحرین کو صیہونیوں سے سمجھوتہ کرنے صلہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:بحرینی اپوزیشن کے ایک رہنما نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت
فروری
شہید ہنیہ کے قتل کی مذمت میں انڈونیشیا کے عوام کا زبردست مارچ
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: انڈونیشیا میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے حماس کے سیاسی
اگست
کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کیے نام پر کافی ووٹ حاصل کیے
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: جمعہ کو ہونے والی ورچوئل ووٹنگ میں امریکہ کی نائب
اگست
کل کے احتجاج کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی ، عمل کریں گے۔ سہیل آفریدی
?️ 25 نومبر 2025پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ
نومبر
فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کے لیے وبال جان بننے والے ہتھیاروں کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تنظیم عزالدین قسام بریگیڈ کے مجاہدین نے غزہ کے
فروری
ٹرمپ ہوئے بائیڈن پرچراغپا؟
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات خفیہ دستاویزات کے معاملے
جون