?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور ڈویژن نے ٹھیکوں کے معاملے پر نگران وزیر توانائی کی زیر سربراہی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا کے مطابق سینیٹراعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اجلاس قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں سینیٹر بہرا مند تنگی نے تجویز دی کہ ٹھیکوں کے حوالے سے پاور ڈویژن کی انٹرنل انکوائری ہونی چاہیے، سینیٹر ذیشان خانزادہ کا کہنا تھا کہ ان کیمرا میٹنگ میں یہ معاملہ آج ہی زیر غور آنا تھا۔
چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی اعظم نذیر نے کہا کہ ٹھیکوں کے معاملے پر گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے محض رپورٹس ہی آرہی ہیں۔
بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے اس معاملے پر نگران وزیر توانائی کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا، اس کے مطابق نگران وزیر توانائی محمد علی، سیکریٹری پاور ڈویژن اور مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کمیٹی عالمی بینک اور ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک سے معاملے پر بات کرے گی، کمیٹی حقائق کو سامنے لائے گی اور منصوبوں کے طریقہ کار کا جائزہ لے گی۔
مزید بتایا گیا کہ نگران وزیر توانائی ٹیکنوکریٹ اور نیوٹرل ہیں، وہ حقائق بتائیں گے، ٹھیکوں کے معاملے پر شفافیت کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے گا، اس میں کہا گیا ہے کہ تین ہفتوں میں رپورٹ مکمل کر کے قائمہ کمیٹی میں پیش کی جائے۔
اس اجلاس میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے اسلام آباد تک ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کا معاملہ بھی زیر غور آیا، چیئر مین سینیٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کے تعاون سے بننے والے منصوبوں کی تکمیل ضروری ہے، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ داسو پروجیکٹ سے بجلی کی پیداوار مئی سے شروع ہونی ہے۔
بعد ازاں سینیٹ قائمہ کمیٹی پاور نے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) ریجن میں بجلی کی عدم فراہمی کا معاملہ سیکریٹری کے سپرد کردیا، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی اعظم نذیر کا کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کیسکو سینیٹ قائمہ کمیٹی پاور کو رپورٹ پیش کریں گے۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 10,100 فلسطینیوں کی گرفتاری
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے گذشتہ 7 اکتوبر سے قابض فوج کے
اگست
صیہونی اہلکار کا ترکی کا خفیہ دورہ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں: امورخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلون اوشبیس نے اسرائیلی صدر
فروری
ملک میں 2400 مربع کلومیٹر پر محیط 14نئے آئل گیس کی دریافت ہوئے
?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی حماد اظہر کا سماجی
دسمبر
پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں: بزدار
?️ 18 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے برطانیہ کے پاکستان کو
ستمبر
حماس کی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے صیہونی حکومت کے منصوبے کیا ہیں؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے
دسمبر
فرخ حبیب کی اپوزیشن جماعت پر شدید تنقید
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا
جولائی
بچوں کی حفاظت کے لیے انسٹاگرام کی جانب سے نئے فیچرز متعارف
?️ 29 جولائی 2021نیو یارک( سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے بچوں
جولائی
سام سنگ نے گلیکسی ایس 22 فون متعارف کروا دیا
?️ 10 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں) اسمارٹ فون کی معروف کمپنی سام سنگ نے نئے
فروری