ٹک ٹاک کے حوالے سے  اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

ٹک ٹاک نے اہم فیچر متعارف کرا دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے پراہم حکم جاری کرتے ہوئے عدالت کو مطمئن کرنے اور میکنزم بنانے کیلئے وفاقی  حکومت سے مشاورت کا بھی حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ایسی ویڈیوزتویوٹیوب پربھی اپ لوڈ ہوتی ہیں، تو آپ یوٹیوب بھی بندکریں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کی خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔چیف جسٹس نے پی ٹی اے کے وکیل سے استفسار کیا ٹک ٹاک کو کیوں بند کیا؟ ٹک ٹاک بند کرنا ہی واحد راستہ ہے تو پھر گوگل بھی بند کردیں، یہ21ویں صدی ہے لوگوں کاذریعہ معاش سوشل میڈیا سے منسلک ہے۔

وکیل پی ٹی اے نے بتایا کہ پشاور اور سندھ ہائیکورٹ نے پابندی اور میکنزم بنانے کا کہا تھا، جس پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کیا پشاور ہائیکورٹ نے پورے ٹک ٹاک کو بند کرنے کاحکم دیا تھا؟ وکیل پی ٹی اے نے پشاور اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت کو پڑھ کر سنایا ، جس پر عدالت نے کہا دونوں عدالتوں نے کہیں نہیں کہا آپ ٹک ٹاک کومکمل بند کریں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ایسی ویڈیوزتویوٹیوب پربھی اپ لوڈ ہوتی ہیں، تو آپ یوٹیوب بھی بندکریں، آپ لوگوں کو گائیڈ کریں کہ غلط چیزیں نہ دیکھیں، آپ نے دونوں عدالتوں کے فیصلوں کو غلط استعمال کیا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ میکنزم کا کہا گیا تو آپ میکنزم بنائیں، آپ کے پاس کیا اختیار ہے کہ ٹک ٹاک مکمل بند کر دیا؟ جس بنیاد پر ٹک ٹاک بند کیااسی گراؤنڈ پر باقی ایپس کیوں بند نہیں کئے؟

عدالت نے استفسار کیا پی ٹی اے کیا چاہتی ہے؟ کیا مورل پولیسنگ کرے گی؟ آپ صرف منفی چیزیں کیوں دیکھتے ہیں، آپ مثبت چیزیں بھی دیکھیں۔اسلام آبادہائیکورٹ نے سیکریٹری آئی ٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور پی ٹی اےکو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے پر عدالت کو مطمئن کرنے اور میکنزم بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے مشاورت کا حکم دے دیا۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت 23 اگست تک کے لئے ملتوی کر دی۔

مشہور خبریں۔

رانا ثنااللہ کے خلاف ایسا کام پکڑا ہے کہ انہیں عمر قید ہوگی۔

?️ 2 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ

حکومت آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل کرنے کے لیے تیار

?️ 4 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف

مجھے بھی نہیں پتا، نائب وزیر اعظم کا مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق اظہار لا علمی

?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق

امریکی ایوان نمائندگان نے بندوقوں پر پابندی لگائی

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان نے ہفتہ کی صبح کو

ہم تل ابیب کی جارحیت کا اس طرح جواب دیں گے کہ اسے اس کی توقع نہیں ہوگی

?️ 29 اگست 2023تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے مزاحمتی کمانڈروں کے خلاف

آئینی کھلواڑ کا بھی بندوبست کروں گا:حمزہ شہباز

?️ 14 جون 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجٹ تو پیش ہوگا ‘

انگلینڈ میں مہنگائی میں غیرمعمولی اضافہ

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:    انگلینڈ میں حکومت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے نتائج

جاپان میں 6.0 شدت کا زلزلہ

?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:جاپان کے مشرقی ساحل کو 6.0 شدت کے زلزلے اور اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے