ٹک ٹاک پر پابندی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا

ٹک ٹاک نے اہم فیچر متعارف کرا دیا

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا۔ازیں 7 اگست کو ہونے والی سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن پر پابندی سے متعلق نظر ثانی کا حکم دے دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مریم فرید ایڈوکیٹ، پی ٹی اے سے منور اقبال دوگل جب کہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت عالیہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے وکیل سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک اس وقت ملک بھر میں کُھلا ہے یا بند ؟ جس پر پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ ملک میں پروکسی کے ذریعے تقریباً 99 فیصد ٹک ٹاک کھلا ہے۔

دوران سماعت عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ ٹیکنالوجی کو شکست نہیں دے سکتے تو پھر آپ ایسا کیوں کررہے ہیں؟ سوشل میڈیا ایپس پر پابندی باہر کی دنیا میں کیوں نہیں ہورہی، وہاں تو قانون بھی سخت ہے، پی ٹی اے کیوں اس ملک کو دنیا سے کاٹنا چاہتا ہے ؟

عدالت نے استفسار کیا کہ پی ٹی اے کو حکومت سے پالیسی لینے کا کہا تھا کیا حکومت نے کوئی پالیسی دی ہے ؟ کہا تھا کہ پی ٹی اے وفاقی کابینہ سے ہدایات لے اس کا کیا بنا؟ پی ٹی اے نے عدالتی احکامات پر وفاقی کابینہ سے پالیسی کے حوالے سے ہدایات کیوں نہیں لیں؟ جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ قبل ازیں 7 اگست کو ہونے والی سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن پر پابندی سے متعلق نظر ثانی کا حکم دے دیا تھا۔ جبکہ 6 اگست کی سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ٹک ٹاک پر پابندی پر مطمئن کرنے کی ہدایت کی اور میکنزم بنا کر وفاقی حکومت سے مشاورت کا حکم دیا تھا۔

 

 

مشہور خبریں۔

لاہور میں کورونا کی ایک اور قسم کے کیسز سامنے آگئے

🗓️ 22 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبائی دارلحکومت پنجاب میں لاہور میں ڈیلٹا کے بعد کورونا

نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ

🗓️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد اسلام

صیہونی نئی پناہ گاہ کی تلاش میں

🗓️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی عہدہ دار یونانی جزائر خریدنے کی کوشش کر رہا

حکومت پر حملہ کرنے والے قانون کی بالادستی نہیں چاہتے

🗓️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت

سعودی عرب میں پھانسیوں کی ریکارڈ توڑ تعداد

🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   یورپی سعودی ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے 2022 میں سعودی عرب

صیہونیوں سے براہ راست جنگ شروع کرنے کے خلاف جہاد اسلامی کی سخت وارننگ

🗓️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: المیادین کے مطابق جہاد اسلامی  تحریک کے رہنماوں میں سے ایک

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات پر امریکہ کا ردعمل

🗓️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے ایران اور سعودی عرب

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے انڈر بغیر سود قرضوں کا اجرا کر دیا

🗓️ 2 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے