?️
کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کر تے ہوئے لیاری گینگ وار کا اشتہاری ملزم معراج عرف چھوٹو گرفتار کرلیا، ملزم متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں کارروائی کی۔ انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کا اشتہاری شوٹر معراج عرف چھوٹو گرفتار کرلیا گیا۔
چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ ملزم رحمٰن ڈکیت کا قریبی رشتہ دار اور گینگ وار ملزم ساجد واجد کا بھانجا ہے، ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔انچارج کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم نے سنہ 2012 سے 2019 تک 4 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔
ملزم معراج نے سنہ 2019 میں پولیس اہلکار فاروق کو شہید کیا، سی ٹی ڈی، پولیس اہلکار فاروق کے قتل میں ملوث دیگر ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہے، گرفتار ملزم پرانا گولیمار اور لیاری سے بھتہ وصول کرتا تھا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم نے بجلی بریک ڈاؤن پر عوام سے معذرت کرلی
?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی
جنوری
مغربی کنارے کی مزاحمتی کارروائیاں بڑھیں گی:فلسطینی تجزیہ کار
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ نگار نے صہیونی فوج کو دنیا کی سب سے
ستمبر
استقامت کی فکری بنیاد امام خمینی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے: کویتی تجزیہ کار
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: ایران کے بانی انقلاب اسلامی کی 33ویں برسی کے موقع
جون
ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا اعلان
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:وفاقی استغاثہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کو مطلع کیا ہے
جون
امریکہ میں 237,000 سرکاری ملازمین کی ذاتی معلومات کا افشاء
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں
مئی
صیہونی حکام کی اپنے قیدیوں کی ہلاکت سے بچنے کی کوشش
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ میں صیہونی قیدیوں کی
جون
سندھ حکومت انصاف سے کام کرے:وزیر اعظم
?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتِ
جون
مقاومتی قائدین کی گرفتاری سے فلسطینی انقلابی جذبے کو تقویت ملتی ہے: اسلامی جہاد
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک نے اتوار کے روز مغربی کنارے کے
مئی