ویکسی نیشن کے بغیر بازار میں داخلے پر پابندی لگای دی گئی

?️

لاہور(سچ خبریں) حکومت نے ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کو ٹرانسپورٹ، بازار اور ہوٹلز میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کمشنر لاہور نے کہا کہ 30 اگست کے بعد ویکسین کے بغیر مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی، لاری اڈوں سے بغیر ویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی، مارکیٹس میں بھی بغیر ویکسین افراد کا داخلہ بند کرنے کے بینرز آویزاں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور میں کورونا پھیلاؤ کی صورتحال اور ویکسی نیشن تیز کرنے کیلئے فیصلے کیے۔ کمشنر نے اجلاس میں ویکسین سے متعلق تمام شکایات خود چیک کرنے کا فیصلہ کیا، بغیر ویکسی نیشن افراد کا بازار، ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، 30 اگست کے بعد بغیر ویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی، مارکیٹس میں بھی بغیر ویکسین افراد کا داخلہ بند کرنے کے بینرز آویزاں کریں گے۔ضلعی انتظامیہ نے مےمعتلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یونین کونسل کی سطح پر ویکسی نیشن کیمپس قائم کیے جائیں اور 1000 موبلائزرز گھر گھر جا کر لوگوں کو ویکسی نیشن کروانے کی تلقین کریں گے۔ 18سال سے زائد عمر طلباوطالبات کے لئے کالجز میں ویکسین سینٹر قائم کئے جائیں گے، یونین کونسل کی سطح پراعلانات سے شہریوں کو آگاہ کیا جائےگا، محکمے آج ویکسین نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کا ڈیٹا دیں گے۔

دوسری جانب 100 فیصد ویکسی نیشن کی شرط پر 30 اگست سے اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم 30اگست سے پہلے کھلنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی آج پیرکو پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشنز کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث تعلیم کا نظام متاثر ہوا، آج پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد نے ملاقات کی، عالمی وبا کی صورتحال دیکھتے ہوئے فیصلے کرتے ہیں، ویکسی نیشن ہی واحد اور حتمی حل ہے۔
انہوں نے کہاکہ بچوں اور والدین کو مسائل کا سامنا رہا،30اگست سے سو فیصد ویکسی نیشن والے اسکول کھول دیں گے، اسکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ 6 دن کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ والدین اور بچوں کے حق میں فیصلہ کرتی ہے، محکمہ تعلیم کی ایڈوائزری تھی کہ مزید 7 دن اسکول بند رکھیں جائیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ جتنا جلدی ویکسی نیشن کرالیں اتنا جلدی کورونا سے جان چھوٹے گی، رپورٹ ملی ہے کہ نجی اسکولوں نے 80فیصد اسٹاف کی ویکسی نیشن کی ہے۔

مشہور خبریں۔

یوم مزدور پر جرمن یونینوں کا زور ہڑتالوں کے تسلسل پر

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:جرمن یونینوں نے آجروں کے ساتھ سخت مذاکرات جاری رکھنے کا

طالبان نے اسلامی ممالک سے تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ گروپ

ویانا سے دوحہ تک ایک جیسی امریکی غلطیاں

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بیشتر مبصرین امریکہ اور یورپ کی جانب سے جوہری معاہدے میں

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 2فلسطینی جوان شہید

?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:منگل کے روز اسرائیلی فوج نے طمره شہر میں دو فلسطینی

القاعدہ مأرب میں کھلے عام ہم سے لڑی رہی ہے:یمنی نائب وزیر داخلہ

?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر داخلہ نے اس ملک کے صوبہ البیضا

قدرتی آفت کے ساتھ انسانوں کی پیدا کردہ آفت کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آخر

تہران میں شہداء کا شاندار استقبال

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: الجزیرہ ٹی وی چینل نے ایران کے صدر آیت اللہ سید

صیہونی میڈیا: یمنیوں نے اسرائیل کی معیشت کو 2 سال سے مفلوج کر رکھا ہے

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اقتصادی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے