?️
وزیرآباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، پاک فوج امدادی کارروائیوں میں شریک ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ کیا جائے گا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پیشگی اطلاعات اور بروقت انتظامات سے بڑے نقصان سے بچ گئے، وزیرآباد اور ملحقہ دیہات بڑے نقصان سے محفوظ رہے، متاثرین کی مشکلات کا احساس ہے، پانی اترنے کے بعد متاثرین کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے، مشکل کی گھڑی میں ہم سب متحد ہیں، آبی گزر گاہوں کے اردگرد تعمیرات کو روکنا ہوگا، آبی گزر گاہوں کے قریب اب تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مال مویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، ہمیں احساس ہے لوگ مشکل میں ہیں، سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، الحمدللہ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بہترین اقدامات کیے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ذاتی دلچسپی لے کر اقدامات کیے، جہاں جہاں لوگوں کو ریسکیو کرنے کی ضرورت ہے وہاں پر انتظامیہ متحرک ہے، پوری دنیا میں لوگ اس بات کو مانتے ہے کہ جب بھی آفت آتی ہے سب ایک ہو جاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کے 16سال مکمل
?️ 15 اگست 2021(سچ خبریں) غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کو
اگست
بن سلمان کو امریکی استثناء حاصل
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وکلاء کا کہنا ہے
اکتوبر
حکومت آخری دم تک عثمان مرزا کیس کی پیروی کرے گی: وزیر قانون
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے تاحیات سیاسی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ
جنوری
خواہش ہے اچکزئی کو ووٹ دوں لیکن پارٹی کا فیصلہ واجب ہے ایسا نہ کروں: فضل الرحمان
?️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے
مارچ
لیبیا میں امریکہ کے لیے کیا اہم ہے؟
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:تیل اب بھی تیل سے مالا مال ممالک، خاص طور پر
جولائی
بات چیت علاقائی بحرانوں کے حل کا راستہ ہے: شاہ عبداللہ
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے سعودی ولی عہد محمد
مارچ
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑھ کر 26 کھرب روپے سے تجاوزکر گیا
?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ مالی سال کے
مئی
P.K.K اور Ocalan کے پیغام کی تحلیل کے بارے میں 15 نکات
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: PKK دہشت گرد گروہ کے قید رہنما عبداللہ اوجلان
مارچ