🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، نئی تقرریاں کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ، عثمان ڈار دوبارہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےیوتھ افیئرز اور ، وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں کردیں گئیں ، کابینہ ڈویژن نے تینوں نوٹی فکیشن جاری کردئیے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ، عثمان ڈار دوبارہ وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےیوتھ افیئرز مقرر کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود کا عہدہ تبدیل کر دیا گیا، وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو مقرر کیا گیا ہے ، ڈاکٹر وقار مسعود اس سےقبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی ریونیو تھے۔اس سے قبل ایوان صدر اسلام آباد میں وزیرمملکت فرخ حبیب کی تقریب حلف برداری ہوئی ، جس میں صدرمملکت عارف علوی نے فرخ حبیب سے حلف لیا تھا۔
واضح رہے فرخ حبیب تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں اور میڈیا پر اپنی جماعت کی نمائندگی کرتے نظر آتے ہیں، وہ طلبہ تنظیم انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے صدر بھی رہے ہیں جبکہ 2018 میں رکن قومی اسمبلی فیصل آباد سے منتخب ہوئے تھے۔
مشہور خبریں۔
دشمن میڈیا قوموں کی جیت کو مسخ کر رہا ہے: بشار اسد
🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:اسد نے مزید کہا کہ شامی قوم کا ایک بڑا حصہ
مارچ
نیتن یاہو کی کرپٹ شخصیت کی نئی جہتیں
🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی عدالت نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے
ستمبر
نیتن یاہو نے پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ دائر کیا؛ وجہ؟
🗓️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: The Calcalist اخبار کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے وکیل کے
ستمبر
این اے 133 ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے
🗓️ 5 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) این اے 133 ضمنی انتخابات، ن لیگ پیپلز پارٹی کو
دسمبر
کراچی: پینشن رقم بیرون ملک منتقل کرنےکے بارے میں اہم انکشاف
🗓️ 30 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)محکمہ خزانہ سندھ پنشن کرپشن کیس میں نیب کی تحقیقات کے
مارچ
امریکہ اپنے اتحادیوں کو تنہا چھوڑ دیتا ہے: یروشلم پوسٹ
🗓️ 27 فروری 2022سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ امریکہ نازک دنوں
فروری
’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو‘، گیلانی کی جیت پر بلاول بھٹو کا ردعمل
🗓️ 3 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان
مارچ
یورپی ممالک کے لیے فلسطین کو تسلیم کرنا کیسا ہے؟ناروے کے سفارتکار
🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں ناروے کے سفیر آنڈریاس گارڈر نے انقرہ میں
جون