وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ہیڈ آف ایوانجیلیکَل لوتھرن چرچ آف فن لینڈ کی اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات
21 نومبر
?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ہیڈ آف ایوانجیلیکَل لوتھرن چرچ آف فن لینڈ آرچ بشپ ٹیپی لوما اپنے وفد کے ہمراہ جس میں فن لینڈ کے پاکستان میں سفیر ہنورپاٹی بھی شامل تھے، نےملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ، بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔
جمعہ کو وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران آرچ بشپ نے حکومت پاکستان کی اس اقدام کو سراہا کہ اس نے ایک مخصوص وزارت برائے انسانی حقوق قائم کی ہے جو عالمی سطح پر ایک منفرد اقدام ہے کیونکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے اس نوعیت کا باقاعدہ ادارہ موجود نہیں ہے۔وفد کو وزارت کی تنظیمی ساخت، اس کے منسلک شعبہ جات اور قانونی کمیشنز سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
اس کے علاوہ وزارت کے انسانی حقوق کے فروغ، تحفظ اور توسیع کے وسیع دائرہ کار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ تبادلہ خیال میں وزارت کے کثیر جہتی کردار کو اجاگر کیا گیا جس میں بنیادی حقوق کے تحفظ، خلاف ورزیوں کی نگرانی، شعور اُجاگر کرنا، اور صوبائی حکام اور سول سوسائٹی کے اداروں کے ساتھ مربوط اقدامات شامل ہیں۔آرچ بشپ نے وزارت کی جامع حکمت عملی کو سراہا جو کمزور اور پسماندہ طبقات کے تحفظ اور سہولت کے لئے وقف ہے، بشمول اقلیتوں کے حقوق، خواتین کے حقوق، بچوں کی حفاظت اور معذور افراد کے حقوق۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے بین المذاہب مکالمے، سماجی شمولیت اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مختلف کمیونیٹیز میں احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے اور ہر شہری کو عزت، مساوات اور تحفظ کے ساتھ زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے باہمی تعاون ناگزیر ہے۔آرچ بشپ نے وزارت کی جاری کوششوں کی تعریف کی اور حکومت، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مزید تعاون کی توقع ظاہر کی تاکہ انسانی حقوق اور پرامن بقائے باہمی کو مستحکم کیا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم میں برابر شریک
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر قبضے
فروری
انٹرپول نے شواہد کی کمی کے باعث مونس الٰہی کی حوالگی کی حکومتی درخواست مسترد کردی
?️ 16 نومبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹرپول نے حکومت پاکستان کی سابق وفاقی
نومبر
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل کے قتل کے مقدمے میں اپنی نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
جون
صہیونیوں کا جنوبی لبنان کے عیسائیوں پر حملے کا منصوبہ
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:جنوبی لبنان پر اپنے حملوں کے نئے دور میں صیہونی حکومت
مارچ
اسرائیلی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے نہتے اور مظلوم بہادر فلسطینی
?️ 21 مئی 2021(سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل نے جس مقصد کے حصول کے
مئی
غزہ جنگ کے بارے میں امریکہ کا اہم اعتراف
?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ غزہ میں عارضی
نومبر
فاکس نیوز کے اینکر وزیر دفاع مقرر؛ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے
نومبر
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، عوام کے ساتھ ہاتھ ہو گیا
?️ 1 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، عوام کیساتھ ہاتھ ہو
جون