وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہفتے میں سات دن چوبیس گھنٹے کام کرنے والے نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کے مثبت تاثرات پر انچارج اور عملہ کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اچانک دورے کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر میں شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے تاثرات بھی دریافت کئے ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے وقت کے بارے استفسار کیا جس پر شہریوں نے میگا سنٹر میں مہیا کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شہریوں نے کہا کہ اب انتظار نہیں کرنا پڑتا، باری جلد آجاتی ہے۔ شہریوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے اظہار تشکر بھی کیا اور کہا کہ عملہ بھی بہت تعاون کرتا ہے، آپ کے آنے سے حالات بہت بہتر ہوئے ہیں۔

وزیرداخلہ نے شہریوں کے مثبت تاثرات پر نادرا میگا سنٹر کے شفٹ انچارج اور عملے کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ دورے کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے ویٹنگ ایریا اور مختلف کاونٹرز پر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل بھی پوچھے اور شہریوں کے شناختی کارڈز سے متعلق مسائل فوری طور پر حل کرنے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید خودکار مشین کا معائنہ بھی کیا اور خودکار شناختی کارڈ نمبر کے اندراج اور فنگر پرنٹس کے ذریعے خودکار نظام کے طریقہ کار کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سنٹر آکر خوشی ہوئی کہ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہیں ہو رہی ۔ نادرا سنٹر میں بغیر انتظار کام ہونا خوش آئند ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کے لئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

پیوٹن نیویارک کیوں نہیں جائیں گے؟

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: کریملن کے سرکاری ترجمان، دمتری پیسکوف نے اس کی وجہ

فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کی پیشی کا امکان

?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کمیشن میں انٹر سروس انٹیلی

سعودی میڈیا کی نظرمیں بن فرحان کا دورہ تہران

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:عرب ذرائع نے اطلاع دی کہ تہران اور ریاض کے درمیان

پاک-ایران سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کو ’تیسرے ملک‘ کی مدد حاصل ہے، ایرانی وزیر خارجہ

?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا

لبنانی وزیر اعظم: ہمیں اسرائیلی حکومت کی ضمانتوں پر بھروسہ نہیں ہے

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: لبنانی وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے

وزیراعظم کی نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی

?️ 26 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کی

Elton John Tells Noel Gallagher What He Thinks About His New Album

?️ 4 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کردیا

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:ایک روسی عدالت نے ممنوعہ مواد ہٹانے سے انکار کرنے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے