?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ نکلے جس کے باعث آئیسکو کے نوٹسز جاری کرنے کے اعلان پر حکومت ناراض ہوگئی۔ آج نیوز کے مطابق اسلام آباد میں بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر وفاقی ادارے اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) میں ٹھن گئی، آئیسکو نے آج سے وفاقی و صوبائی اداروں کو بجلی کے نادہندہ ہونے پر نوٹسز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے آئیسکو ترجمان نے بتایا کہ اداروں کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں اور آج سے باقاعدہ نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
اس معاملے پر سرکاری حکام کا مؤقف ہے کہ نوٹسز کے بجائے میڈیا مہم کے ذریعے اداروں کو بدنام کیا جا رہا ہے، آئیسکو کا رویہ اداروں کے وقار کے خلاف ہے اور اس کے ذریعے وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کی توہین کی جا رہی ہے، وزیراعظم سیکرٹریٹ کا بل جمع نہیں ہوا، آئیسکو نے پارلیمنٹ کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی ہے کہ بل جمع نہیں ہوا، بہتر یہ ہوتا کہ متعلقہ اداروں سے بات چیت کے ذریعے بلوں کی وصولی کی جاتی، وفاقی حکومت آئیسکو کے رویے پر مؤثر ردعمل دینے پر غور کر رہی ہے اور اس مسئلے کو سیاسی و انتظامی سطح پر اٹھایا جائے گا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی اور صوبائی ادارے مجموعی طور پر آئیسکو کے 23 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں، صرف وفاقی ادارے آئیسکو کے 19 ارب 63 کروڑ 40 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیں، وزیراعظم سیکرٹریٹ 21 کروڑ 70 لاکھ روپے، پارلیمنٹ لاجز 12 کروڑ 70 لاکھ روپے، چئیرمین سینیٹ 8 کروڑ 80 لاکھ روپے، وزارت داخلہ 24 کروڑ 40 لاکھ روپے، سی ڈی اے 5 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ روپے، کینٹ بورڈ چکلالہ 2 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔
اسی طرح صوبائی اداروں پر 3 ارب 49 کروڑ 10 لاکھ روپے کے واجبات ہیں، جن میں واسا 1 ارب 87 کروڑ 70 لاکھ روپے، پنجاب پولیس 18 کروڑ 60 لاکھ روپے اور ایف آئی اے 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، وزارت تعلیم، وزارت صحت، وزارت ریلویز اور دیگر کئی وفاقی ادارے بھی آئیسکو کے نادہندگان کی فہرست میں شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
بھارتی اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں گرفتار کر لیا گیا
?️ 31 مارچ 2021ممبئی( سچ خبریں)منشیات کیسوں میں اب اداکار بھی نظر آنے لگے ہیں،
مارچ
شبلی فراز کا صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر حربہ استعمال کرنے کا اعلان
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ایک اہم
مارچ
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کر کے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
?️ 25 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کی زمین
اپریل
ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات
?️ 22 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب
ستمبر
مستقبل میں بھی افغان امن کے لیے کام کرتے رہیں گے: فیض حمید
?️ 4 ستمبر 2021کابل (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی
ستمبر
کیا سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آپائیں گے ؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی کا اصرار ہے کہ مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی حل
ستمبر
مخصوص نشستوں کی نظرثانی پر فریقین کو نوٹس
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر نظرثانی اپیلوں
مئی
بائیڈن امریکہ کا دشمن ہے: ٹرمپ
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: پنسلوانیا میں خطاب کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ستمبر