🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپوزیشن جماعت سے بھی کچھ لوگ صادق سنجرانی کو ووٹ دیں گے، وہ مسلم لیگ ن میں ہیں کیوں کہ مسلم لیگ ن کو یوسف رضا گیلانی کے جیتنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاست دان اہم لوگوں سے بلواسطہ یا بلاواسطہ رابطے میں ہیں کیوں کہ پاکستان کی سیاست میں کوئی شخص ایسا نہیں ہے جس کی کسی کے ذریعے یا خود ملاقاتیں نہ ہوتی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری ووٹوں کی خریدو فروخت کرتے رہے ، اس سلسلے میں سب سے ذیادہ خرید و فروخت دبئی یا لاہور میں ہوئی اور وہ آصف زرداری نے کی۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت سمجھدار ہیں وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر رمریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے ، کیوں کہ نواز شریف کی غلطی پر وزیر اعظم بہت پچھتا رہے ہیں ، ابوزیر اعظم کبھی بھی ان سے مفاہمت نہیں کریں گے۔
دوسری طرف پاکستان ڈیمو کریٹک کے اجلاس میں بلاول بھٹو نے نواز شریف کی جانب سے استعفوں کی تجویزپر اختلاف کیا ہے ، 8 مارچ کے اجلاس میں ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ اب تو ضمنی اور سینیٹ انتخاب بھی ہو گئے اس لیے استفعوں کی طرف جانا چاہئیے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا کہ اُس وقت کہا گیا کہ میدان خالی نہیں چھوڑنا اور ہم نے دونوں الیکشنز کی حامی بھر لی۔مولانا فضل الرحمن ، امیر حیدر ہوتی اور اکثریت نے نواز شریف کے موقف کی حمایت کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو کیجانب سے اختلاف کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
گیس کی منتقلی کے لیے صیہونیوں کے یورپی یونین اور مصر کے ساتھ خفیہ مذاکرات
🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریںاسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مصر کے راستے
مئی
جوڈیشل کمپلیکس پیشی: توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری
🗓️ 22 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی
مارچ
غزہ جنگ بندی کے سلسلہ میں حزب اللہ کا بیان
🗓️ 21 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے القدس
مئی
انصاراللہ کی شرائط کو تسلیم کرنے کا ضمنی اشارہ
🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کے بارے میں ریاض مذاکرات گزشتہ بدھ کو سعودی
اپریل
ہم روس اور چین کے ساتھ جنگ کے دہانے پر ہیں:ہنری کسنجر
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے شعبے کے ایک سینئر اسٹریٹجسٹ کا کہنا
اگست
ہلیری کلنٹن نے غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کی
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ
نومبر
مقنوضہ فلسطین میں متعدد دھماکے
🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں واقع ام الفحم کے علاقے
فروری
کورونا: مزید 104 اموات، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ
🗓️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں
مئی