?️
اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نےافغانستان کے لئے ویزہ آن لائن سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان کےلیے آن ارائیول ویزہ ختم کرکے ویزہ آن لائن سروس شروع کردی گئی ہے۔پوری دنیا کو ساتھ لے کرچلتے ہوئے ہم افغانستان کے ساتھ ہیں۔
ان تفصیلات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہیں مگر دنیا کو بھی ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے صحافیوں کے ذریعے مطلع کیا کہ اب افغانستان کےلیے آن ارائیول ویزہ ختم کرکے آن لائن ویزہ سروس شروع کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے عید میلاد النبیﷺ سے متعلق کہا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین کےلیے وزارت داخلہ نے بہترین انتظامات کیے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ عید میلادالنبی کے موقع پر قیدیوں کو تین ماہ کی معافی دی جارہی ہے لیکن تین ماہ کی معافی کا حکم نامہ سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نافذ نہیں ہوگا۔
اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ایک مرا ہوا ہاتھی ہے، ان کے رنگپسٹن بیٹھے ہوئے ہیں اور پلکوں میں کچرا پھنسا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو دعوت دیتا ہوں کہ کنویں کے مینڈکوں کی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے۔
وزیر داخلہ نے مہنگائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بے شک ہے اور قرضوں اور کرونا وائرس کا بھی سامنا رہا ہے، لیکن اس کے باوجود وزیراعظم عمران خان اپنی پوری کوشش کررہا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت نہیں چاہتی کہ ان کے دور میں مہنگائی ہو، ہمیں اس سال کے اندر اندر مہنگائی پر کنٹرول کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی مبلغ کو ہولوکاسٹ کے متاثرین کے لیے دعا کرنے کا انعام
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:آل سعود حکومت نے اس سال یوم عرفہ کے موقع پر
جولائی
2024 کے فرضی انتخابات میں بائیڈن اور ہیرس کی شکست
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو دی ہل نیوز ویب سائٹ کے لیے خصوصی
اگست
سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمنی ایندھن کے جہاز کو قبضے میں لے لیا
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: یمنی آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام المتوکل نے کہا
جون
امریکہ کی چین کو دھمکی
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل مشیر نے بیجنگ کو خبردار
مارچ
شہید یحیی سنوار کا وہ وعدہ جو ان کی شہادت کے بعد پورا ہوا
?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ شہید یحیی سنوار کا
فروری
نیتن یاہو کو تل ابیب میں بھی سکون کا سانس نصیب نہیں
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے پیر کے روز ایک
دسمبر
سعودی نظام سیاسی وجوہات کی بنا پر بعض مسلمانوں کو حج سے محروم کر رہا ہے : انصار اللہ
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی
جولائی
حماس کی نظریاتی قوت نے مرکاوا ٹینک کو شکست دے دی:صیہونی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ایک معروف صیہونی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ حماس
فروری