وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، پاکستان کو مطلوب افراد سے متعلق تبادلہ خیال

محسن نقوی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ امور، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان کو امریکا میں مطلوب شہریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جب کہ بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں تیل کے ذخائر بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کا بیان خوش آئند ہے، امریکی سرمایہ کار پاکستان میں تیل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور حکومت انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ میجر جنرل نور ولی خان بھی موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر صہیونی میڈیا کا رد عمل

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نےحزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ

ترکی کا 2024 کا بجٹ کیسا ہے؟

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: پیپلز ریپبلک پارٹی کے نمائندے نے آئندہ سال کے بجٹ

نظر ثانی مسترد، مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار

?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مارگلہ ہلز پر

شام کی پیش رفت میں اسرائیل کا کردار

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں خانہ جنگی کے نسبتاً کم ہونے کو 5

سپریم جوڈیشل کمیشن میں ججوں کیخلاف شکایات کا جائزہ، ضابطہ اخلاق میں ترمیم پر غور

?️ 8 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل  نے گزشتہ 2 اجلاسوں کے

یمنی جنگ بہت بڑی اسٹریٹیجک غلطی تھی/ سعودی عرب پھنس گیا

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:  عبدالباری عطوان نے کہا کہ سعودی عرب یمنی جنگ کے

مکہ مکرمہ میں انسانی حقوق کا کارکن گرفتار

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: سعودی عرب اپنے سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے

افغان بچے موت کے خطرے میں ہیں: یونیسیف

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:یونیسیف کے ایک عہدیدار نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے