وزیر خزانہ کی زیرِصدارت اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز کی تشکیلِ نو، تقرریوں کی منظوری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت کابینہ کی ایس او ایز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی نے مختلف سرکاری اداروں کے بورڈز کی تشکیلِ نو اور تقرریوں کی منظوری دے دی۔ پاکستان ری انشورنس کمپنی اور اسٹیٹ لائف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیلِ نو کی منظوری دی گئی، اجلاس میں آگنائٹ کمپنی کے بورڈ میں نئے اراکین کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزارتِ صنعت کو مورافکو انڈسٹریز کے انضمام پر تفصیلی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ کمیٹی نے پی ٹی ڈی سی کے خاتمے سے متعلق سابقہ فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست پر غور کیا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق کمیٹی میں سیاحت کے لیے سینٹر آف ایکسیلینس کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا۔

کمیٹی نے پی ٹی ڈی سی پر نئی جامع سمری دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اعلامیے کے مطابق سرکاری اداروں میں اصلاحات اور رائٹ سائزنگ حکومتی ترجیح قرار دی گئی۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کی کابینہ کے پوشیدہ مالی نقصانات کا انکشاف

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:Eran Hildesheim ایک مضمون میں کہا ہے کہ امریکی حکومت کے

پاکستان کی افغانستان کے لیے امداد

?️ 7 مئی 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اور دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیانات

سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:    نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو کی توسیع کے بارے

سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان سے وفا کی:بابر اعوان

?️ 13 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں جاری تین روزہ اوورسیز کنونشن سے

بھارتی ہٹ دھرمی، پاک-بھارت تعلقات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ

?️ 6 اپریل 2021(سچ خبریں) کہا جاتا ہے کہ دوست بدلے جا سکتے ہیں لیکن

بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

?️ 11 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز تک ملک

کیا گستاخی کے محض الزام پر کسی کو قتل کرنا صحیح ہے؟:ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہا

جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں اہم کامیابی ملی ہے: شیخ رشید

?️ 24 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے