?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ کو پنجاب یا خیبر پختونخوا سے بطور سینیٹر منتخب کرانے کا منصوبہ بنا لیا ہے حکومت کی پہلی ترجیح شوکت ترین کو اسحٰق ڈار کی نشست پر سینیٹر منتخب کرانا ہے تاکہ مارکیٹوں میں تسلسل و استحکام برقرار رہے۔انتخاب کے عمل میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق باوثوق ذرائع نے کہا کہ حکومت، شوکت ترین کو پنجاب سے سینیٹر اسحٰق ڈار کی نشست پر سینیٹر منتخب کرانے کے لیے اپنے منصوبے کا اعلان کرے گی۔یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر خزانہ کی غیر موجودگی کی وجہ سے تاحال خالی ہے اور اسحٰق ڈار نے برطانیہ میں خود ساختہ جلاوطنی کی وجہ سے حلف بھی نہیں اٹھایا ہے۔
شوکت ترین کے قریبی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وزیر خزانہ کی پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہیں سینیٹر منتخب کرانے کے لیے منصوبے کے فوری اعلان کا فیصلہ کیا گیا۔پہلی ترجیح شوکت ترین کو اسحٰق ڈار کی نشست پر سینیٹر منتخب کرانا ہے لیکن غیر یقینی کی صورتحال کی وجہ سے پلان ‘بی’ کے تحت خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی نشست خالی کرا کر انہیں وہاں سے منتخب کرایا جائے گا۔
خیبر پختونخوا سے اپنی نشست خالی کرنے والے سینیٹر سے کچھ دیگر سیاسی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے تلافی کی جائے گی۔ذرائع نے کہا کہ اسحٰق ڈار کی نشست سے شوکت ترین کا انتخاب غیر یقینی ہے کیونکہ یہ عدالتوں میں چیلنج ہوسکتا ہے اور حکم امتناع مل سکتا ہے۔
اس منصوبے کے حوالے سے رسمی اعلان آئی ایم ایف کے ساتھ 4 اکتوبر سے شروع ہونے والے مذاکرات سے قبل کیا جائے گا تاکہ مالیاتی فنڈ کی مذاکراتی ٹیم اور انتظامیہ کو سمت کی وضاحت ہو اور یقین ہو کہ تفہیمات، وعدوں اور معاہدوں کو اقتصادی ٹیم کا سربراہ عزت دے گا کیونکہ وہ ان پر عمل درآمد کے لیے موجود ہوگا۔
تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر انتخاب کے عمل میں کچھ وقت بھی لگتا ہے تب بھی کوئی فرق نہیں آئے گا کیونکہ شوکت ترین کو پانچ روز کے لیے مشیر خزانہ بنایا جائے گا اور پھر وہ سینیٹر اور وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔ذرائع نے کہا کہ ‘حکومت، شوکت ترین کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی کی متحمل نہیں ہوسکتی’۔شوکت ترین خود حکومت میں اپنے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی دور کر چکے ہیں اور متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وزیر اعظم نے انہیں سینیٹر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
عراقی حملوں سے اسرائیلی فوج میں خطرے کی گھنٹی بجی
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے فوجی مراکز کے خلاف عراقی اسلامی مزاحمتی حملوں
اکتوبر
وزیر اعظم نے قومی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا
?️ 25 اکتوبر 2021جدہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں
اکتوبر
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے نام پر 12 ارب کا فراڈ کرنےوالا گروہ گرفتار
?️ 1 مارچ 2025ملتان: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹریڈنگ
مارچ
حماس نے مائیکروسافٹ کے ملازم کے باعزت مقام کو سراہا
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے مائیکرو سافٹ کے انجینئرز میں سے
اپریل
غزہ میں صحت کی تباہی کے بارے میں ڈاکٹروں کی تنظیم کا انتباہ
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں طبی اور صحت کی تباہ کن
دسمبر
مقبوضہ کشمیر میں حد بندی کا عمل کشمیری عوام کے ساتھ ایک اور بڑا دھوکا ہے
?️ 10 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آئے دن نئے
جولائی
کیا بحیرہ احمر میں جنگ دوبارہ شروع ہوگی؟
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: یمن میں اتوار کی صبح نئی امریکی فوجی جارحیت دیکھنے
مارچ
اسلام آباد: بلوچ لانگ مارچ کے 162 گرفتار افراد کی ضمانتیں منظور
?️ 23 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
دسمبر