?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ افغانستان کے معمولات چلانے کیلئے پاکستان سے لوگوں کو بھیجا جاسکتا ہے‘ملک میں جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد تک رہی اور رواں سال 4.8 فیصد پر لیکر جائیں گے، معیشت میں بہتری آرہی ہے جس سے گروتھ بڑھے گی.
اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفینگ دیتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ افغانستان کے 9 ارب ڈالر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے روکے گئے اور مالی ذخائر کو منجمد کیا گیا ہے، افغانستان کے ساتھ تجارت پاکستانی روپے میں ہوگی، چند ہفتوں بعد یہ معلوم ہوگا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت پر کیا اثرات مرتب ہونگے، افغانستان کی صورتحال میں معمولات چلانے کیلئے یہاں سے بھی لوگوں کو بھیجا جاسکتا ہے.
شوکت ترین نے کہا کہ اکتوبر میں کمیٹی کو پہلی سہ ماہی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دوں گا، اگست میں امپورٹ بل میں اضافہ ہوا، ماہانہ بنیادوں پر درآمدات، برآمدات سمیت معیشت کا تجزیہ کیا جاتا ہے، اچھی خبر یہ ہے کہ معیشت ترقی کررہی ہے، تجارتی خسارہ 4 ارب ڈالر کا بتایا گیا ہے. قبل ازیںسینیٹر طلحہ محمود کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا وزیرخزانہ شوکت ترین نے اجلاس کو بتایا کہ افغانستان کو ڈالر کی کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، اس لیے افغانستان کے ساتھ تجارت ڈالر میں نہیں پاکستانی روپے میں ہو گی.
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے افغانستان کے ڈالر روک رکھے ہیں، افغانستان کی صورتِ حال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے شوکت ترین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مختلف معاملات چلانے کے لیے پاکستان سے بھی لوگوں کو بھیجا جا سکتا ہے، فوڈ پرائس ملک میں سب سے بڑا مسئلہ ہے. انہوں نے کہا کہ اپریل مئی سے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے، پائیدار شرحِ نمو نہ ہونے کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تھا وزیر خزانہ نے اجلاس کو مزید بتایا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کی گروتھ 4 اعشاریہ 8 فیصد پر لے کر جائیں گے شوکت ترین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لیے 450 ملین ڈالرز دیئے ہیں.
مشہور خبریں۔
مہنگائی ناقابلِ برداشت ہو چکی، بجلی کے زائد بل سے کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے، نبیل ظفر
?️ 5 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر نبیل ظفر نے مہنگائی اور
اگست
صفائی کے بہترین انتظامات پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے: بزدار
?️ 24 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عیدالاضحی کے تینوں روز لاہور
جولائی
کملا ہیرس کے لیے ڈیموکریٹس کی بڑھتی ہوئی حمایت؟
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم امیدوار جو
جولائی
اوپن اے آئی کا انتخابات سے قبل غلط معلومات سے نمٹنے کیلئے نیا ٹول متعارف کرنے کا اعلان
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرنے والی کمپنی ’اوپن اے آئی‘
جنوری
شام کے لیے دو آپشن
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی مسلح گروہ اتوار کی صبح دمشق میں داخل ہوئے
دسمبر
توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پھر منظور
?️ 21 فروری 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ
فروری
امریکا کو حقانی نیٹ ورک کے بارے میں کچھ پتہ نہیں
?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی ٹی وی چینل سی این این کو
ستمبر
پاکستان کی افغانستان کے لیے امداد
?️ 7 مئی 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اور دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیانات
مئی