?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سوشل میڈیا پر زیر گردش وزیرخارجہ کے بیان سے متعلق دفترخارجہ نے واضح کیا ہے کہ وزیرخارجہ سے وہ باتیں منسوب کی گئیں جو انہوں نے نہیں کیں ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے افغانوں کو قبول امن عمل کی بات کی تھی پاکستان نے بارہا کہا افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ ازخود کرنیوالے تمام فریقین کو مدنظر رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ سے وہ باتیں منسوب کی گئیں جو انہوں نے نہیں کیں، پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔
قبل ازیں کینیڈا کے سابق وزیر کرس الیگزینڈر کے غیر ضروری تبصرے پر پاکستان نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرس الیگزینڈر کی افغانستان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے متعلق معلومات گمراہ کن ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا کے سابق وزیر کرس الیگزینڈر کے ریمارکس زمینی حقائق سے لاعلمی پر مبنی ہیں وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں پاکستان ہمیشہ افغان تنازع کے جامع سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتا رہا کرس الیگزینڈر کا معاملہ کینیڈا کی حکومت کے ساتھ اٹھایا گیا ہےکینیڈین حکام کو کہا ہے کہ وہ اس بدنینی مہم کےخلا ف اقدامات کریں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی جانب سے میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ
?️ 1 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے
اپریل
وزیر اعظم کا فلسطین کے حوالے سے عالمی برادری سے مطالبہ
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خان یونس میں اسرائیلی فورسز
جولائی
حماس 15 ماہ کی جنگ کے بعد بھی دفاع کے لیے تیار
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے بارے
جنوری
ایسا صیہونی وزیر جس نے صیہونیوں کو بھی پریشان کر رکھا ہے
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: بین گوئر نے یہودیوں سے رمضان کے آخری عشرہ میں
مارچ
سید حسن نصر اللہ کرشماتی قیادت اور اثرانداز کمانڈر
?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: حسن نصر اللہ تقریباً 30 سال سے لبنان میں حزب
فروری
مغرب کا بنایا ہوا عفریت
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ آج اسرائیل کو
فروری
قسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی قیدی کا نیا ویڈیو پیغام جاری کیا
?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے عسکری ونگ القسام نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں
ستمبر
وقت آگیا ہے پاک-چین دوستی مزید مستحکم کی جائے، انوار الحق کاکڑ
?️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا
اکتوبر