?️
دبئی (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، یواےای کی اعلیٰ قیادت سےملاقاتوں میں باہمی تجارت،سرمایہ کاری پربات ہوگی، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اماراتی وزارت خارجہ کے سینئر حکام، یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمود اور دبئی میں تعینات قونصل جنرل احمد امجد علی نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔
شاہ محمود قریشی دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سمیت اعلیٰ اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات ، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔
وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر کی وضاحت کریں گے۔ خیال رہے وزیر خارجہ کا یہ دورہ ،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل ہے ، توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے اس دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی مقبوضہ یروشلم میں آباد کاری کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: صہیونی حکام عالمی برادری کی خاموشی کے سائے میں یہودیوں
دسمبر
افغانستان میں اسکول پر متعدد بم دھماکے، طلبہ سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
?️ 8 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں ایک اسکول پر متعدد بم دھماکے ہوگئے
مئی
ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 13 جنوری 2025ملتان: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے
جنوری
پلاٹ الاٹمنٹ کیس: نواز شریف کو ’سیاسی انتقام‘ کا نشانہ بنایا گیا، فیصلہ جاری
?️ 6 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)
جولائی
عرب ممالک کی ایران اور ترکی کے ساتھ یکساں مؤقف اپنانے کی کوشش
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:مصری سفارت کاروں نے کہا کہ جی سی سی کے رکن
دسمبر
سعودی ٹیکنیکل ٹیم شام میں داخل
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی
مئی
ایف اے ٹی ایف گروپ میں پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ
اگست
حماس نے اسرائیلیوں کو چکھایا مزہ
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے حوالے
اکتوبر