?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں تمام شعبوں میں اپنے تعاون کو مضبوط بنانے اور کثیر الجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ معاملات کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔
اس عزم کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے مابین ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو ایکسپو 2020 کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ میگا ایونٹ شاندار کامیابی حاصل کرے گا۔
دونوں ممالک کے وزرا نے دوطرفہ معاملات کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی مسائل پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی اور شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے مابین قریبی تعلقات ہیں اور حالیہ دو برس کے دوران متعدد مرتبہ ملاقات ہوچکی ہیں۔
رواں اپریل میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے یو اے ای کے دورے پر پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل خاص طور پر ویزا سے متعلق امور پر پابندیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران پاکستانیوں کے لیے ویزا پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کیا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کی ترقی کے سلسلے میں پاکستانی تارکین وطن کے ‘مثبت کردار’ پر دیتے ہوئے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت غیر ملکیوں کے لیے ‘قابل تحسین’ رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
یتزاہ باراک: اندرونی اور بیرونی بحران اسرائیل کو تباہ کر رہے ہیں / پوری دنیا ہم سے نفرت کرتی ہے
?️ 28 اگست 2025سچ خبریں: ایک ممتاز صیہونی جنرل نے غزہ کی جنگ کے دوران
اگست
رواں ہفتے ملک بھر میں ریکارڈ مہنگائی
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد:( سچ خبریں)ملک میں 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے
اگست
دمشق اور تل ابیب کے نمائندوں کی یورپ میں خفیہ ملاقات
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار کے مطابق، شامی اور اسرائیلی شخصیات کے درمیان
مئی
خاموشی اور جرم
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ نے حال ہی میں حکومت کو موجودہ
نومبر
گاو کدل قتل عام کے متاثرین 33سال بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں: مشعال ملک
?️ 21 جنوری 2023کشمیر: (سچ خبریں)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے
جنوری
توہین مذہب اور سائبر کرائم کے الزام میں ملزم کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا
?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے گجر خان
اکتوبر
جرمنی بھی نتن یاہو کے خلاف
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: ہیگ کی عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے صیہونی رہنماؤں
مئی
مغربی ایشیا میں امریکی فوجی آمادگی کی وجہ ؟
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کے لیے
اکتوبر