?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو چلے گئے۔
پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انہیں اس دورے کی دعوت روس کے وزیرِ اعظم میخائل میشوستن نے دی ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 17 تا 18 نومبر 2025 کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔
اجلاس میں بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہانِ حکومت، ایران کے نائب صدر، اور پاکستان و بھارت کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔
ایس سی او کے رکن ممالک کے علاوہ، منگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت اور ترکمانستان کے سربراہانِ حکومت، نیز دولتِ مشترکہ برائے آزاد ریاستیں ، یوریشین اکنامک یونین ، کلیکٹیو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن اور ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکا سمیت بین الاقوامی و علاقائی تنظیموں کے سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اپنے خطاب میں اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور ایس سی او خطے کے فائدے کے لیے تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر روشنی ڈالیں گے۔
ایس سی او کے رکن ممالک کے علاوہ، منگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت اور ترکمانستان کے سربراہانِ حکومت، نیز دولتِ مشترکہ برائے آزاد ریاستیں ، یوریشین اکنامک یونین ، کلیکٹیو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن اور ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکا سمیت بین الاقوامی و علاقائی تنظیموں کے سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ، ایس سی او کا دوسرا بڑا فیصلہ ساز ادارہ ہے جو اقتصادیات، مالیات، تجارت، رابطہ سازی، باہمی تجارت، سماجی و اقتصادی تعاون اور تنظیم کے بجٹ سے متعلق معاملات میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ، بیانات اور اہم فیصلوں کی منظوری دی جاتی ہے۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ، اجلاس کے موقع پر دیگر ایس سی او ممالک کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔


مشہور خبریں۔
فیصل سلطان کی عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان
جولائی
وسطی یمن میں القاعدہ کے رہنما سمیت سعودی اتحاد کے دسیوں کرائے کے فوجی ہلاک
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے اس ملک کے صوبہ البیضا
جولائی
عمران خان سیاست دان ہیں وہ سب جانتے ہیں
?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 20
اپریل
ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں ہوا۔ شیخ وقاص اکرم
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص
اگست
صہیونی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر حملہ؛ فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی آباد کاروں نے منگل کو مسجد الاقصی پر دھاوا بولا
نومبر
غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی حملوں کے شہداء کی تعداد 56 ہزار
جون
اقوام متحدہ کی بچوں کی قاتل حکومت کی طرفداری
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطین سمیت
جون
قومی اسمبلی میں ایک بار پھر جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا مطالبہ
?️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اراکین کی جانب سے ایک بار
اکتوبر