?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکہ کے اہم دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ آج رات لندن میں قیام کریں گے اور کل نیویارک روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار 22 جولائی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جہاں وہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
اسی طرح دورے کے دوران اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے بھی اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔ جس میں عالمی، علاقائی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نائب وزیر اعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے بھی اگلے ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔ جس میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی اور امن و استحکام پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔
اس دورے کا مقصد عالمی فورمز پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا اور سفارتی سطح پر اہم روابط کو مضبوط بنانا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے قحط کے بارے میں وائٹیکر کے اشتعال انگیز ریمارکس
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وائٹکاف نے صہیونیوں سے خطاب کرتے
اگست
یورپی یونین کا انسٹاگرام پر 405 ملین یورو جرمانہ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپی یونین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے کمیشن نے اعلان
ستمبر
یمن میں امارات کے حمایت یافتہ افواج پر سعودی فضائی حملے
?️ 2 جنوری 2026 یمن میں امارات کے حمایت یافتہ افواج پر سعودی فضائی حملے
اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات فوری شروع کیے جائیں: نیتن یاہو
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں
اگست
نیتن یاہو ایک ناکام وزیراعظم ہے: صیہونی میڈیا
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ جنگ میں تل ابیب کی پالیسیوں کی ناکامی اور اس
جنوری
القسام کی نیتن یاہو کو دھمکی
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: حماس کی عسکری شاخ کی قسام بٹالین سے وابستہ تلکرم بٹالین
فروری
لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت مقرر
?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف
مئی
عمران خان کی نظر میں سب سے بڑا یو ٹرن
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے
اگست