وزیر تجارت کو اشیا کی برآمد، درآمد پر یک وقتی چھوٹ کا اختیار تفویض

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے تجارت سے متعلق دو پارلیمانی قوانین میں ترمیم کے ذریعے وفاقی کابینہ سے اشیا کی یک وقتی برآمدات اور درآمدات کی منظوری کا اختیار وفاقی وزیر تجارت کو تفویض کردیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 2023 میں پارلیمان سے منظور ہونے والے بلوں پر سابق صدر عارف علوی نے یہ کہتے ہوئے دستخط نہیں کیے تھے کہ وفاقی وزیر تجارت کابینہ کے اختیارات کا استعمال نہیں کرسکتے، تاہم اب ان بلوں پر صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر کے اسے پارلیمان کا ایکٹ بنا دیا۔

امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کنٹرول بل 2023 میں ’1950 کے برآمدات اور درآمدات ایکٹ‘ میں مزید ترمیم متعارف کروانے کے بعد کابینہ کے اختیارات کو وزیر تجارت تک منتقل کیا گیا، فیصلے کا اطلاق فوری ہوگا۔

ترمیم کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان اب سامان کی برآمد، درآمد، دوبارہ درآمد یا برآمد کرنے کی اجازت جاری کرسکتے ہیں، اس اقدام کو ایک باضابطہ نوٹی فکیشن کے ذریعے کیا جائے گا جس کی وجوہات تحریری طور پر دی جائیں گی۔

اس اجازت کا مقصد مخصوص صورتوں میں پاکستان کی تجارت اور معیشت کو فائدہ پہنچانے کے لیے دی جائے گی۔

وزارت تجارت نے ترمیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ان افراد کے لیے آسانی پیدا کرے گا جو سامان کی برآمد اور درآمد کے لیے ایک بار کی چھوٹ کے خواہاں ہیں۔

اس سے قبل وزارت ایسی درخواستوں کو منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے پاس بھیجتی تھی، یہ عمل گاڑیوں کی درآمد کی درخواست کے ساتھ عام تھا جس میں امپورٹ پالیسی آرڈر کی خلاف ورزی کی جاتی تھی۔

نئی ترمیم کے تحت حکومت نے وزیر تجارت کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ بعض قوانین یا مقررہ حد کی خلاف ورزی کرنے والی اشیا کی درآمد اور برآمد پر چھوٹ دے سکتے ہیں۔

اس اختیار کو اس سے قبل وزارت تجارت سے وفاقی کابینہ کو منتقل کیا گیا تھا تاکہ اشیا کے استثنیٰ کی سہولت کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔

امپورٹ اینڈ ایکسپورٹس (کنٹرول) ایکٹ 1950 پاکستان میں بین الاقوامی تجارت کا قانون ہے، سامان کی درآمد اور برآمد کے عمل کو امپورٹ پالیسی آرڈر (آئی پی او) اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر (ای پی او) کے ذریعے مکمل کیا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی حکومت میں شدید سیاسی کشمکش

🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت کے اندرونی سیاسی اختلافات اُس وقت شدت اختیار

تل ابیب بڑے پیمانے پر جنگ میں داخل ہونے کے لیے تیار نہیں

🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ کیا کہ

ابوبکر البغدادی کے نائب کی گرفتاری

🗓️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:اعراقی وزیر اعظم نے عراق سے باہر مشکل ترین سیکورٹی آپریشن

ڈالر پھر مہنگا،روپے کی قدر میں کمی

🗓️ 24 اگست 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ایف اے پی  کے ڈیٹا کے مطابق روپیہ آج

جلد ہی ہمیں جنگ کی تیاری کرنا ہوگی:امریکی جنرل

🗓️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز نے کہا کہ چین

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈرکی ملاقات

🗓️ 15 دسمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر یونائیٹڈ اسٹیٹس

اداکار مدھر متل پر سابقہ گرل فرینڈ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

🗓️ 5 مارچ 2021نئی دہلی {سچ خبریں} فلم ‘سلم ڈاگ ملینئر’ کے اداکار مدھر متل

روس یورپی یونین کے ساتھ کچھ معاہدوں سے دستبردار ہو گیا

🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:  روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے ہفتہ کے روز اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے