?️
اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیان پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ کےصوبائیت اور تعصب پر مبنی بیان پر افسوس ہوا۔ہمارے نزدیک پنجاب اور سندھ سمیت سب ہمارے ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ ہم صوبائیت کی سیاست نہیں کرتے، پنجاب، سندھ سمیت سب ہمارے ہیں ، مراد علی شاہ غلط اعداد و شمار نہ دیں،صوبائیت کی سیاست نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبے بنائیں گے لیکن کیش آپ کے ہاتھ میں نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سید ناصرحسین شاہ اور نثار احمد کھوڑو کے ہمراہ کراچی میں طویل پریس کانفرنس میں وفاق سے شکوے شکایات کی بھرمار کردی تھی جس پر شہباز گل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، ایسٹ انڈیا کمپنی نہ بنائی جائے، سندھ سے ایسا رویہ مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں سندھ کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے کراچی پروجیکٹ کے نام پر ایک پیسہ نہیں رکھاگیا۔
مشہور خبریں۔
غزا پر صیہونی بمباری، سینکڑوں شہید اور زخمی – عالمی ردعمل
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:غزا ایک بار پھر صیہونی جارحیت کی زد میں ہے۔
مارچ
یمن کا امریکہ کو سخت انتباہ
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر دفاع نے اس
اگست
ہتھیار کے بدلے الحشد الشعبی منحل کرنے کا مطالبہ،وجہ؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح کے پارلیمانی اتحاد کے رہنماوں میں سے ایک
اگست
قومی بچت اسکیم کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی
?️ 2 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے قومی بچت اسکیموں (این ایس
نومبر
اسرائیل خطے کو جنگ میں کیوں دھکیلنا چاہتا ہے؟ لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر کی زبانی
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے
مارچ
آرمی چیف سے ملنے والی کاروباری برادری کا مقصد اپنے کاروبار کا تحفظ ہے، فواد چوہدری
?️ 8 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا
مارچ
ہم کہاں کہاں ایران سے لڑ رہے ہیں؟نیتن یاہو کا اقوام متحدہ میں خطاب
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی
ستمبر
یوکرین کی جنگ میں ریاض کی پوزیشن
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جمعہ کو جدہ میں
مئی