?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیل مل کو بطور منافع بخش ادارہ بحال کرنے کے لیے روس سے مدد طلب کرلی۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سے روس کے سفیر البرٹ خوریف نے کراچی میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ روسی قونصل جنرل سے اچھی کوآرڈینیشن ہے، روس سے تعلقات بہتر سے بہتر اور مستحکم ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم روس کے ساتھ صحت، تعلیم اور ثقافت پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں روس نے کراچی میں اسٹیل مل لگائی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ اسٹیل مل کو دوبارہ بحال کروائیں جس کے لیے روسی سفارتخانہ مدد کرے۔
اس موقع پر روس کے سفیر نے کہا کہ اگلے ہفتے روس اور پاکستان کے ماہرین آن لائن اسٹیل مل کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے، آن لائن تبادلہ خیال کے بعد روس کے وفد اسٹیل مل کا دورہ کرے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے تجویز دی کہ اسٹیل مل کا نیا پلانٹ لگایا جائے تو بہتر ہوگا، اسٹیل مل چلنے سے معیشت کا استحکام ہوگا اور روزگار بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل سندھ کی عوام کو شہید بھٹو کا تحفہ ہے جس کو ہم چلانا چاہتے ہیں، اسٹیل مل کے ملازمین جو بہت پریشان ہیں ان کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ اور روس کے سفیر کا دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا، ترجمان وزیر اعلی سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران روسی الیکٹرک بسز کراچی میں لانے پر بات چیت کی گئی۔
بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے روسی کمپنیوں کے ساتھ سفارتی چینل کے ذریعے بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا، روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا کہ روسی حکومت، سندھ میں ثقافتی سینٹر قائم کر کے ثقافتی ورثہ بڑھانا چاہتی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ بندی مذاکرات؛ امریکا کی جانب سے جنگ بندی پر اسرائیلی شرائط عائد کرنے کی کوشش
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: غزہ جنگ بندی مذاکرات سے واقف ذرائع نے اطلاع دی
اگست
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکوچلے گئے
?️ 17 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی
نومبر
پاک فوج کے سربراہ کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،حریت رہنما
?️ 3 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل
مئی
سیاسی مصروفیات کی وجہ سے مریم نواز کو فرصت دی ہے:نیب
?️ 16 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیانات
مارچ
سٹراکفور تھنک ٹینک: ترکی عراق کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کر رہا ہے
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: ترکی عراق کے حوالے سے اپنی پالیسی بدل رہا ہے۔
اگست
او آئی سی نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
?️ 17 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے غزہ کے
مئی
یمن میں صیہونیت کے خلاف طوفان؛ غزہ کی حمایت میں عوامی سمندر اور مسلح مزاحمت جاری
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:یمن کے عوام نے ایک بار پھر ہفتہ وار ملین
مئی
قدس اور 48 علاقوں میں وائس آف فلسطین ریڈیو پر پابندی
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے آج پیر کے روز اعلان کیا کہ صیہونی
مارچ