?️
کوئٹہ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلو چستان نے ہد ایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کے بڑے شہروں میں ایف ایم ریڈیو کا قیام عمل میں لایا جائے جرنلسٹس کالونی کے لیے انفراسٹرکچر کی فراہمی کا منصوبہ نئی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ اطلاعات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 22-2021 کیلئے محکمہ اطلاعات، کھیل اور بہبود آبادی کی مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور انکے کانسپٹ پیپرز کی تیاری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری کھیل، سیکرٹری بہبود آبادی، ڈی جی بی اسپورٹس اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کی۔
اجلاس کو بر یفنگ دیتے سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایف ایم ریڈیو کے قیام کا منصوبہ اور سبی اور لورالائی میں ڈویژنل انفارمیشن آفس کے قیام کا بھی منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا اکیڈمی کی تعمیر پر کام جاری ہے ۔ اجلاس کو بر یفنگ دیتے سیکرٹری پاپولیشن نے کہاکہ آئندہ مالی سال کیلئے بہبود آبادی کی دو مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے کانسپٹ پیپرز کلیئر کیے گئے ہیں اور دفاتر کے قیام اور ری پروڈکٹو ہیلتھ سروسز سینٹرز کے قیام کے منصوبے بھی تجویز کئے ہیں۔
سیکرٹری کھیل نے بر یفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال کیلئے 12 ٹاؤنز میں منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا منصوبہ تجویز کیا ہے آئندہ مالی سال کے دوران کرکٹ اور فٹبال اکیڈمی کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 32 اضلاع میں فٹسال اسٹیڈیمز کی تعمیر کی مجوزہ اسکیمات کے کانسپٹ پیپرز کلیئر ہوئے ہیںاور نئے مالی سال کے لیے ہاکی، تھروبال اور جیمنازیم کے قیام کے مجوزہ منصوبوں کے کانسپٹ پیپرز کلیئر کیے گئے ہیں۔
وزیراعلی نے لوکل اسپورٹس کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ سریاب، نواں کلی اور کچلاک میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جائیں انہوں نے کہاکہ گوادر میں آمیوزمنٹ پارک اور اسپورٹس کمپلیکس کے منصوبے آئندہ مالی سال میں شامل کئے جائیںکوئٹہ میں گو کارٹ اینڈ ڈریگ ریس ٹریک بنائے جائیں۔


مشہور خبریں۔
افغانستان دہشت گردوں کا اڈہ بن چکا ہے؛پاکستانی فوج کا الزام
?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:پاکستان آرمی کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا
جنوری
یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی ناقابل قبول: روس
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے منگل کو
ستمبر
ایندھن بحران کے سبب پی آئی اے کی ’مخصوص پروازیں‘ آپریشنل
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایندھن کی کمی کے باعث گزشتہ 2 ہفتوں
اکتوبر
ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ کا بطور ڈراما نگار کیریئر کا آغاز
?️ 29 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) حالات حاضرہ کے ٹی وی میزبان شاہ زیب خانزادہ
نومبر
اسرائیلی حملے کے بعد ٹرمپ کی قطر کے وزیراعظم کے اعزاز میں ضیافت
?️ 13 ستمبر 2025اسرائیلی حملے کے بعد ٹرمپ کی قطر کے وزیراعظم کے اعزاز میں
ستمبر
غزہ میں قحط کیا کرنے والا ہے؟
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے قحط کی سنگین
مارچ
روس نے امریکی پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے امریکا کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا
?️ 16 مئی 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکا کی جانب سے انتہاپسندی اور دوسرے
مئی
امریکی سیاست خونی جنگوں سے جڑی ہوئی ہے:روسی عہدہ دار
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس کی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین نے اعلان کیا کہ
جولائی