?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان علیانی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں کبھی نہیں بھولی جاسکتیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں پولیس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم پولیس کے ان تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے صوبے میں امن و امان کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
جام کمال علیانی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت پولیس کو جدت کی طرف لے کر جارہی ہے اور محکمہ پولیس کو جدید سامان اور ٹیکنالوجی سے لیس کیا جارہا ہے جبکہ پولیس کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونی کیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
انہوں شہدا کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت ہر طرح سے ان کی مدد اور تعاون کرے گی۔
پولیس لائنز دالبندین میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان نے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی کے ہمراہ شرکت کی، تقریب میں چاغی کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) انور بادینی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔اسی طرح کی تقریبات نوشکی اورخاران میں بھی منعقد کی گئیں جن میں پولیس شہدا کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔
نوشکی اور خاران کے ڈی پی اوز سید اقبال گھرشن اور نذیر احمد کُرد نے شہدا کے اہلخانہ میں تحائف اور نقد انعامات تقسیم کیے۔فرنٹئیر کور خاران رائفلز کمانڈنٹ کرنل محمد عمر نے شہدا کے اہلخانہ کو تحائف پیش کیے۔


مشہور خبریں۔
ایس ای او کانفرنس: چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے
?️ 14 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے وزیراعظم لی چیانگ 4 روزہ دورے
اکتوبر
عید پر سیاحتی مقامات پر جانے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات
جولائی
متحدہ عرب امارات کے جبل علی دھماکے کی منظر عام پر نہ آنے والی تفصیلات
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:المیادین چینل نے دبئی میں جبل علی کے دھماکے کی نئی
اگست
جنوبی شام پر اردنی جنگجوؤں کے حملے کی کہانی
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:آج صبح اردن کے بعض ذرائع ابلاغ نے تصاویر اور ویڈیوز
مئی
بھارتی فوج کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نسل کشی کرنے کی تربیت دی گئی ہے: رپورٹ
?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک دہشت گرد فورس کے طور پر بدنام
جنوری
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا
?️ 26 ستمبر 2022کراچی (سچ خبریں )مفتاح اسماعیل کے استعفے کے اور اسحاق ڈار کی
ستمبر
دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوت پیش نہیں کرسکتے۔ عطا تارڑ
?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا
نومبر
میدویدیف نے ٹرمپ کو خبردار کیا: جنگ کا خطرہ بہت زیادہ ہے
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد،
ستمبر