?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی اے کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پی آئی اے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے، ہوا بازی کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ مسافروں کی مشکلات اور سہولتوں کی فراہمی پرمزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پی آئی اے کےسی ای او ارشد ملک کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں غلام سرور خان اور سیکریٹر ی ایوی ایشن بھی موجود تھے۔ملاقات میں ارشد ملک نے پی آئی اےکی کارکردگی اور اس سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی اور یورپی یونین کی جانب سےپابندی کے خاتمے کےاقدامات سےآگاہ کیا گیا۔
دوران ملاقات فلیٹ میں اضافے اور لیز پر جہازوں کی خریداری سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہوا بازی کی صنعت کو فروغ دینے کےلیےاقدامات کر رہے ہیں ، مسافروں کی مشکلات اور سہولتوں کی فراہمی پرمزید اقدامات کی ضرورت ہے، پی آئی اے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے۔
سی ای وپی آئی اے نےغیر ملکی ایئرلائنوں کو زائد پروازوں کی اجازت سے متعلق بھی آگاہ کیا جبکہ ممکنہ قومی ہوا بازی کی صنعت کو مشکلات اور نقصانات پربھی بات چیت بھی ہوئی۔وزیر اعظم نے وزیر ہوا بازی اور سیکریٹری ایوی ایشن سے تفصیلات حاصل کیں، وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ اور ہوا بازی کی صنعت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
وفاقی وزیر کا ن لیگ سے متعلق اہم انکشاف
?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر
جنوری
برطانیہ سے پیدل مکہ پہنچنے والا حاجی
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عراقی حاجی آدم محمد ہے جو
جون
صیہونیوں کا شام کے خلاف اعلان جنگ
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے چیئرمین ہرتسی ہالیوی نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2326 پوائنٹس گر گیا
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100
فروری
’اعظم سواتی کو کم از کم 7 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوسکتی ہے‘، تحریری فیصلہ جاری
?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے متنازع ٹوئٹ
دسمبر
پینٹاگون: امریکی افواج کی حفاظت کے لیے مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی سازوسامان بھیجے جائیں گے
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع (پینٹاگون) نے اعلان کیا ہے کہ اس
جون
غزہ نے ہم پر ڈیٹرنس کی مساوات مسلط کر دی ہے: صہیونی میڈیا
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل 13 کے تجزیہ کار تزویکا یحزکیلی نے
فروری
طالبان کی اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس گروپ کے ایک
اگست