?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹر میں کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، انٹیلیجنس ایجنسیوں، انٹیلیجنس بیورو اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہان نے شرکت کی۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘اجلاس کے شرکا کو انٹیلیجنس تعاون بڑھانے سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی اور اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے قومی انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کی کاوشوں کو سراہااور کمیٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا’۔
آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل این آئی سی سی کے کنوینیئر ہوں گے جبکہ آئی بی کا ایک سینئر عہدیدار اس کے سیکریٹری کے فرائض انجام دے گا۔
توقع کی جارہی ہے کہ آئی ایس آئی کے افسران ابتدائی طور پر نئی تنظیم کے لیے سیکریٹریل تعاون فراہم کریں گے تاہم ایک سیکیورٹی عہدیدار نے کہا اس کے بعد ایک علیحدہ سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا۔
اس فورم کو باضابطہ طور پر 22 جنوری کو ‘متحد اور متناسب قومی انٹلیجنس اسسمنٹ کے لیے انٹیلیجنس کوآرڈینیشن / تعاون کے ایک پلیٹ فارم’ کے طور پر نوٹیفائی کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں این آئی سی سی کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا اور وزیر اعظم نے نومبر میں اس نئے فورم کی منظوری دی تھی۔
اس طرح کے ہم آہنگی کے اسٹرکچر کے لیے ماضی میں متعدد کوششیں کی گئیں تاہم اس کی قیادت اور مختلف ایجنسیوں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ناکام ہوئیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ انٹیلیجنس اصلاحات کے ایک حصے کے طور پر این آئی سی سی کا قیام ان کے ہم آہنگی کو اور ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنائے گا۔ایک سیکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ این آئی سی سی وزیر اعظم کو ‘انٹیلیجنٹ انٹیلیجنس اِن پٹ’ فراہم کرے گا۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران ملک کو ملنے والے سبق میں سے ایک یہ بھی تھا کہ انٹیلیجنس کا موثر رابطہ ہماری کمزوری تھی۔
اس کے نتیجے میں اہم وقت ضائع ہوا اور چند معاملات میں ایجنسیاں ان تک دستیاب معلومات کو بھی اکٹھا نہیں کرسکیں جس کے علاوہ یہ اجتماعی حکمت عملی میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ رہا۔
ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کے ایک لیک ورژن میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کمیشن نے سول ملٹری انٹیلیجنس کوآرڈینیشن میکانزم کی عدم موجودگی پر بھی غور کیا ہے اور ملک میں خفیہ ایجنسیوں کے کام کو ہم آہنگ کرنے کے لیے امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈُپارٹمنٹ کے طرز پر ایک ایجنسی کے قیام کی تجویز پیش کی تھی۔


مشہور خبریں۔
پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 5 اکتوبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب
اکتوبر
سام سنگ اپنا سستا ترین 5 جی فون پیش کرے گی
?️ 18 مئی 2021سیئول(سچ خبریں) جنوبی کورین کمپنی اب اپنا سب سے سستا 5 جی
مئی
عمران خان مجرم نہیں، صدر پاکستان رہائی کے احکامات جاری کریں، لطیف کھوسہ
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
فروری
سعودی آرامکو پر حملے کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے سعودی ٹھکانوں اور جدہ میں آرامکو
مارچ
سی آئی اے کے جاسوس کی شناخت اور گرفتاری پر چین کا ردعمل
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:آج چین کی قومی سلامتی کی وزارت نے ایک چینی شہری
اگست
عراق کے وزیر اعظم کے خلاف شکایت درج
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: عراقی صحافی زہیر قاسم حسن نے ملک کے وزیر
اگست
آئی ٹی برآمدات میں 32فیصد اضافہ ہوا ہے،وفاقی وزیرآئی ٹی کادعویٰ
?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے دعویٰ
جنوری
قبضے کے سلسلہ میں برطانیہ کا دوہرا معیار
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:لندن میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے نے ایک برطانوی ٹی وی
فروری