?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان لازم وملزوم ہیں، وزیر اعظم عمران کشمیر کاز کو مضبوط بنا رہے ہیں انہوں نے کشمیریوں کے لئے دنیا بھر میں آواز اٹھائی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو عملی تعبیر ملنے جارہی ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری نے کشمیر سے متعلق متنازع نعرے لگوا کر ناعاقبت اندیشی کا ثبوت دیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے لیے دنیا بھر میں آواز اٹھائی جبکہ اپوزیشن کی جماعتیں کشمیر الیکشن میں حکومت پر دھاندلی کا الزام لگارہی ہیں۔
اُنہوں نے کہ کہ جو بھی کشمیر گیا وہ حکومت پاکستان کو فتح کرنے گیا، کشمیر کو فتح کرنے کے بجائے حکومت پاکستان کو فتح کرنے کا عزم ظاہر کیا۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کاز کو مضبوط بنا رہے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں کشمیریوں کی جدوجہد کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت کے شعبہ میں انقلاب برپا کر رہی ہے، پہلی مرتبہ انسانی اور سماجی شعبوں کی ترقی و خوشحالی پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے شعبہ صحت میں اصلاحات متعارف کروا کر اہل پنجاب کے دل جیت لیے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی غنڈہ گردی کے خلاف حزب اللہ کی مقاومت جائز
?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو نے آسٹریلیا
نومبر
برلن، واشنگٹن اور پیرس زیلنسکی کو کنٹرول کرتے ہیں: جرمن اخبار
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: جرمن تجزیہ کار کرسٹوف شلٹز نے ڈائی ویلٹ اخبار
اگست
اگلی جنگ میں اسرائیل کا خاتمہ ہو جائے گا: حزب اللہ
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک کی مرکزی کونسل کے
اگست
شام میں امریکی اڈوں پر ہونے والے حملے میں 8 فوجی زخمی:پینٹاگون کا اعتراف
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:پینٹاگون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران شام میں امریکی افواج
مارچ
عراق کا امریکی اتحاد کے جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان
?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک عراقی عہدہ دار نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں
دسمبر
امریکہ دہشت گرد گروہوں کو شام کے خلاف اکساتا ہے:روس
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے شام کے قدرتی
فروری
کیا اسرائیل غزہ کے دلدل میں پھنس چکا ہے؟صہیونی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی تجزیہ کار کار آوی اشکنازی کا کہنا ہے
جنوری
افغانستان چھوڑنا درست فیصلہ تھا: بائیڈن
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے
ستمبر