?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے گندم کے ذخیرے کی قلت کے تاثر کو بھی رد کردیا۔
مطابق جمعرات کو گندم کے بحران پر اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ہم کسی کو گندم کے آٹے کی مصنوعی قلت اور منافع خوری میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ ملک کے پاس گندم کا وافر ذخیرہ ہے اور صوبوں کو اپنے ذخائر کے ساتھ ساتھ پاسکو (پاکستان ایگریکلچر سپلائیز اینڈ اسٹوریج کارپوریشن) کے پاس موجود ذخائر کو استعمال کرنا چاہیے تاکہ فلور ملز کو اجناس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
گزشتہ تین ماہ کے دوران گندم کی قیمتوں میں ناقابل برداشت حد تک اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے حکومت یہ اجناس رعایتی نرخوں پر مقرر کردہ پوائنٹس کے ذریعے غریبوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔
تاہم قابل ستائش اقدام کے بھی چند مقامات پر برے نتائج دیکھنے کو ملے جہاں کئی مراکز پر عوام میں ہاتھا پائی ہوئی کیونکہ لوگ گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنے کے بعد بھی گندم کا تھیلا حاصل کرنے میں ناکام رہے اور اس دوران ایک دو واقعات میں ہلاکتوں کی اطلاع بھی موصول ہوئی۔
تندور مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس سے ان کی قیمتیں بالترتیب 25 اور 30 روپے تک پہنچ گئی ہیں۔
تاہم وزیر اعظم نے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حکومت کے سخت اقدامات کی بدولت 40 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکام کو گندم کے آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے، حکومت ان جرائم میں ملوث افراد کو مثالی سزا دے گی۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر تک کم از کم 10 لاکھ ٹن درآمدی گندم منڈی پہنچ جائے گی، اس کے علاوہ تقریباً اتنی ہی مقدار رواں ہفتے کے شروع میں بندرگاہ پر بھی پہنچ جائے گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ تھریشنگ سیزن کے اختتام تک 14 لاکھ ٹن کیری فارورڈ گندم کا ذخیرہ موجود تھا جو اگلے سیزن تک قوم کی ضرورت کو پورا کرے گا۔
دریں اثنا، پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے جمعرات کو پی ڈی ایم کی زیر قیادت مخلوط حکومت کو گندم کے آٹے کے بحران کا ذمہ دار قرار دیا۔
اسد عمر نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مئی میں سرکاری ذخیرے سے گندم کی جلد از جلد ریلیز کا غلط حکم دیا تھا جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں مندی پیدا ہوئی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین مداخلت
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:دیبکا انفارمیشن بیس نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ
جون
بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے مدنظر متعدد ممالک نے طبی امداد بھارت پہونچا دی
?️ 28 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں ان ان دنوں کورونا وائرس نے
اپریل
حصول آزادی سے تحفظ آزادی ہمارا ویژن ہے۔ عظمی بخاری
?️ 12 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے
اگست
ایران کے بارے میں امریکہ اور صیہونی ریاست میں اختلاف: ایک امریکی عہدیدار
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:ایک امریکی عہدیدار نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے خلاف
مئی
امریکی جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو یمن کا خط
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت
اپریل
پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی، کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت
دسمبر
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بُلند سطح پر
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21 دسمبر
دسمبر
صوبہ میں کسی ’فیڈرل فورس‘ کو آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
?️ 24 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ
جولائی