🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان ملک بھر میں غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے کامیاب پاکستان پروگرام کا کل افتتاح کریں گے، اس پروگرام کا مقصد معاشرے کے محروم طبقے کی زندگیوں کو بدلنا ہے اور اسی غرض سے اسے تشکیل دیا گیا ہے اور یہ پاکستان میں منفرد پروگرام ہے۔
تفصیلات کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل ہوگئی، وزیر اعظم عمران خان کل کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے، پروگرام میں 1400 ارب کے قرضے 37 لاکھ گھرانوں کو دیے جائیں گے، پروگرام غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پروگرام معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، یہ یقیناً پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے۔ پروگرام بینکوں اور کم آمدنی والے طبقات کو آپس میں جوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام غریب اور کمزور طبقے کے لیے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے 5 حصے ہیں، کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔ پروگرام کے تحت کاروبار کے لیے 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سستا گھر اسکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لیے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت بھی ہوگی جبکہ حکومت کے جاری اسکالر شپ اسکیم اور صحت انصاف کارڈ کو بھی پروگرام سے منسلک کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
جیلوں میں قیدیوں کی کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی
🗓️ 13 جون 2021لاہور(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے پیش نظر ویکسینیشن
جون
روس یوکرین میں نیوکلیئر شیلڈ استعمال کر رہا ہے: امریکہ
🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے روس پر الزام عائد
اگست
سندھ: سکرنڈ میں رینجرز کی کارروائی میں جرائم پیشہ افراد ہلاک، متعدد اہلکار زخمی
🗓️ 29 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں بے نظیر آباد تعلقہ میں واقع
ستمبر
کابل میں 2خواتین جج ہلاک
🗓️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ججوں کی ایک گاڑی پر دہشتگردانہ
جنوری
کیا امریکہ میں یہودی ریاست بنے گی؟
🗓️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت میں سیاسی، سیکورٹی اور سماجی عدم استحکام کے بعد
ستمبر
صیہونی فوج کے جھوٹے دعوے اور میڈیا کی سینسرشپ؛ صیہونی رپورٹر کی زبانی
🗓️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی صحافی نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے جھوٹے
اکتوبر
کسی کو ہمارے جوہری ہتھیاروں پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے: شمالی کوریا
🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں: شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام پر امریکہ اور
اگست
UNRWA کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک
🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے دعوؤں اور الزامات سے بھری ایک معلوماتی
جنوری