?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیر اعظم کی زیر صدارت اشیا کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چینی کے ذخائر اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اس وقت ملک میں وافر مقدار میں چینی موجود ہے مگر سندھ کی شوگر ملوں کی بندش کے فیصلے سے قیمتیں بڑھی ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ نے گندم بحران میں بھی وفاق اور باقی صوبوں کے فیصلوں سے اختلاف کیا جس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور چونکہ پاکستان درآمدی اشیا پر انحصار کرتا ہے اس لیے مقامی مارکیٹ پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں، تاہم حکومت غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف شوگر فیکٹریز (کنٹرول) ترمیمی ایکٹ 2021، پنجاب پریوینشن آف ہورڈنگ ایکٹ 2020 اور پنجاب رجسٹریشن آف گوڈاؤنز ایکٹ 2014 پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
عمران خان نے قانون کے مطابق ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور مہنگائی کے اثرات کا احساس رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے صوبائی اور ضلعی حکومتیں فیلڈ میں نظر آئیں، احساس راشن، کامیاب پاکستان، کسان کارڈ، صحت کارڈ اور احساس پروگرام کی دیگر اسکیمیں غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جاری کی گئی ہیں، عوام کے سامنے حقائق اور اعداد و شمار پیش کیے جائیں اور مؤثر آگاہی مہم چلائی جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے اس وقت موجود چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے لایا جائے اور 15 نومبر سے پورے ملک میں گنے کی کرشنگ کا آغاز کیا جائے، کرشنگ قوانین پر سختی سے عملدرامد کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
وفاقی وزرا حماد اظہر، فواد چوہدری، مخدوم خسرو بختیا، سید فخر امام، ڈاکٹر فروغ نسیم، مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین، مشیر داخلہ مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس میں شرکت کی۔ویڈیو لنک سے چیف سیکریٹری پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے سینیئر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔


مشہور خبریں۔
یونیفیل: اقوام متحدہ کی افواج پر اسرائیلی حملے تشویشناک ہیں
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: یونیفل کے ترجمان نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی
نومبر
نیتن یاہو ہٹلر سے بدتر ہے: اردگان
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہر کوئی
دسمبر
صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر عدم دلچسپی، حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں
?️ 25 جون 2021غزہ (سچ خبریں) صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر
جون
مانسہرہ میں 5 مکانات تباہ، 14 افراد جاں بحق
?️ 12 ستمبر 2021پشاور(سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں قدرتی آفت نے نظام
ستمبر
غزہ کے نسل کشی میں 60 سے زائد بین الاقوامی کمپنیاں ملوث: اقوام متحدہ
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: فرانسسکا البانیز، اقوام متحدہ کی فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں
جولائی
غزہ پر قحط کا گہرا سایہ
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کے عوام نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی
مارچ
امریکی فوج میں ایک سال میں جنسی حملوں کے 9000 مقدمات کا اندراج
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکی فوج میں جنسی
ستمبر
اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایندھن کی ترسیل کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے قومی اسمبلی میں ایک تاریخی بل
مئی