وزیر اعظم نے پرویز الہی کو ایک اہم ذمہ داری سونپ دی ہے

پرویز الہی

?️

گجرات (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کو سینیٹ الیکیشن میں پنجاب سے زیادہ سے زیادہ نشستوں پر جیت حاصل کرنے لیئے اہم ادار کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے انہوں نے پرویز الہٰی سے کہا کہ وہ امیدوار کی فتح کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تجربے کو بروئے کار لائیں۔

مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما صوبے میں حکمران اتحاد کی تین رکنی کمیٹی کا حصہ ہیں۔اس کے دیگر ممبران میں وزیر اعلٰی عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور ہیں۔

کمیٹی مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اتحادیوں کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرے گی۔

یہ فیصلہ اسلام آباد میں دونوں اتحادیوں کے شراکت داروں کے وفود کے درمیان ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کر رہے تھے۔

مسلم لیگ (ق) کے وفد میں چوہدری پرویز الٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی شامل تھے جبکہ وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور شفقت محمود نے اجلاس میں وزیر اعظم کی معاونت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کامل علی آغا کے لیے اپنی پارٹی کی باضابطہ طور پر حمایت کی توثیق کی اور پرویز الہٰی سے کہا کہ وہ امیدوار کی فتح کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تجربے کو بروئے کار لائیں۔

دریں اثنا چوہدری پرویز الہٰی نے وزیر اعظم کو نئی تعمیر شدہ پنجاب اسمبلی کی عمارت کا افتتاح کرنے کی دعوت دی اور گزشتہ ماہ مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ لاہور جانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔اجلاس کے دوران قومی سیاست سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں اتحادی جماعتیں پنجاب میں بلدیاتی نظام کے بارے میں مسلم لیگ (ق) کے تحفظات پر بات چیت میں مصروف ہیں۔تاہم جب اس نامہ نگار کے سوال پر مونس الٰہی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران بلدیاتی نظام پر تبادلہ خیال نہیں ہوا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے یہ تاثر مسترد کردیا کہ ان کے والد پرویز الٰہی کو پنجاب حکومت میں ایک نیا اہم عہدہ دیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر صرف سینیٹ انتخابات میں اپنا مناسب کردار ادا کریں گے۔

اگرچہ مسلم لیگ ق کے پاس صرف پنجاب اسمبلی میں 10 اور قومی اسمبلی میں پانچ نشستیں ہیں تاہم موجودہ سیاسی منظرنامے میں اس کا ایک اہم مقام ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے مسلم لیگ (ق) کی خواہش کو اپنے نامزد کردہ امیدوار سے ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے علاوہ وہ چوہدری پرویز الہٰی کی پنجاب کی سیاست میں تجربے سے فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عید سے قبل ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی

?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عید سے قبل قلیل مدتی مہنگائی 4 اپریل

ہمیں گھر بھیجتے بھیجتے یہ نہ ہو سارے گھر چلے جائیں گے

?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رانا عظیم کا

کورونا سے مزید 31 افراد کا انتقال کر گئے

?️ 21 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر  میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر

آرامکو آگ کی لپٹوں میں

?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ یمنی فوج نے

تھائی لینڈ میں اپوزیشن جماعتوں کی فیصلہ کن فتح؛ فوج انگشت بہ دنداں

?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:تھائی لینڈ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج اس

امریکی دباؤ چین کے عروج کو نہیں روک سکے گا: بیجنگ

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اپریل سے چین کے خلاف

حکومت نے ٹی ٹی پی کے دوبارہ سر اٹھانے کی وجہ عمران خان کو ٹھہرا دیا

?️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے سابق

کیا پاکستان کی بحریہ کو کبھی یمن کے خلاف استعمال کیا گیا ؟

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستان نیوی نے ایک بیان جاری کیا جس میں سوشل نیٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے